• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
رواں برس دو کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع: منوج سنہا

رواں برس دو کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع: منوج سنہا

by امت ڈیسک
27/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر) :جموں کشمیر انتظامیہ کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ رواں برس شعبہ سیاحت گزشتہ برس کا ریکارڈ توڑے گا کیونکہ دو کروڑ سیاحوں کی آمد اس سال متوقع ہے۔ منوج سنہا نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ گزشتہ برس ایک لاکھ اسی ہزار سیاحوں نے جموں و کشمیر کی سیرو تفریح کی تھی تاہم اس سال یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ جائے گا۔ سرینگر کے مضافات سمپورہ میں ایک نجی ہسپتال و کالج کی سنگ بنیاد رکھنے کے بعد منوج سنہا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس سرکار کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اپنے ہی ریکارڈ توڑ رہی ہے۔‘‘

منوج سنہا نے کہا کہ ہر سال سرکار نیا ریکارڈ درج کر رہی ہے اور اس سال دو کروڑ سیاحوں کا آنا متوقع ہے جو ایک ریکارڈ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کشمیر میں تین سو فلموں کی شوٹنگ ہوئی اور اس سال اس سے زائد فلموں کی شوٹنگ ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ آج بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پنزگام گاؤں میں ریل لائن کے قریب اپنی نئی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ ہفتے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ٹنگمرگ علاقے میں فلم کی شوٹنگ کی تھی۔شعبہ طب کے متعلق منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر میں سرکار سطح کے کئی ہسپتال اور میڈیکل کالجز ہیں لیکن آج انہوں نے ملی ٹرسٹ کی جانب سے سمپورہ میں ایک نجی ہسپتال اور میڈیکل کالج کی سنگ بنیاد رکھی۔ سنہا نے کہا کہ ایک ہزار بیڈ ہسپتال پر مشتمل یہ ایک نجی ہسپتال ہوگا اور 150 طلباء کو یہاں ایم بی بی ایس کرنے کے لئے سیٹیں دستیاب ہوں گی۔ واضح رہے کہ منوج سنہا نے دو ماہ قبل سمپورہ کے اسی مقام پر خلیجی کمپنی امار گروپ کے شاپنگ کمپلیکس کی سنگ بنیاد رکھی تھی۔

ملی ٹرسٹ کیا ہےریاست بہار کے راشٹریہ جنتا دل کے راجیہ سبھا رکن، ڈاکٹر فیاض احمد، ملی ٹرسٹ کے بانی ہیں۔ یہ ٹرسٹ بہار میں کئی طبی و تعلیمی ادارے چلا رہا ہے۔ جموں کشمیر انتظامیہ نے نئی لینڈ پالیسی کے تحت ملی ٹرسٹ کو سرینگر کے مضافاتی علاقہ سپمورہ میں 150 سے زائد کنال سرکاری اراضی دی ہے جہاں یہ ٹرسٹ میڈیکل کالج و اسپتال تعمیر کرے گا۔ ملی ٹرسٹ بہار میں مدھوبنی نام سے طبی کالج، ہسپتال اور تعلیمی اداےر چلا رہا ہے۔ اس کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ٹرسٹ عوام سے چندہ جمع کرکے یہ ادارے چلا رہا ہے جبکہ غیر متوسط لوگوں کی باز آبادکاری و امداد کے لئے بھی یہ ٹرسٹ کام کر رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

*گجرات کے 11 سیاح، مقامی گائیڈ گلمرگ میں جعلی گینڈولا ٹکٹوں کے ساتھ پکڑے گئے: حکام*

Next Post

*کپوارہ میں نابالغ لڑکے کی مبینہ طور پر موٹرسائیکل کی ٹکر، موت*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
ایم آر گنج سرینگر میں نوزائیدہ مردہ پایا گیا

*کپوارہ میں نابالغ لڑکے کی مبینہ طور پر موٹرسائیکل کی ٹکر، موت*

1980 کی طرح بالی ووڈ کا دور جموں و کشمیر میں لوٹ رہا ہے:منوج سنہا

1980 کی طرح بالی ووڈ کا دور جموں و کشمیر میں لوٹ رہا ہے:منوج سنہا

گلوان تصادم کے بعد راج ناتھ سنگھ کی چینی وزیر دفاع سے پہلی ملاقات

گلوان تصادم کے بعد راج ناتھ سنگھ کی چینی وزیر دفاع سے پہلی ملاقات

بارہمولہ پولس نے ایک شخص کو واوئیرزم کے الزام میں گرفتار کیا

بارہمولہ پولس نے ایک شخص کو واوئیرزم کے الزام میں گرفتار کیا

ٹنل کے آر پار تازہ بارشیں ، 4مئی تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی

خراب موسم: سری نگر-کرگل روڈ، مغل روڈ بند، سری نگر جموں ہائی وے پر ٹریفک میں تاخیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »