• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گلوان تصادم کے بعد راج ناتھ سنگھ کی چینی وزیر دفاع سے پہلی ملاقات

گلوان تصادم کے بعد راج ناتھ سنگھ کی چینی وزیر دفاع سے پہلی ملاقات

by امت ڈیسک
27/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: ایک اہم جغرافیائی سیاسی پیشرفت میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو نئی دہلی میں اپنے چینی ہم منصب جنرل لی شانگفو کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی، جو گلوان تصادم کے بعد دونوں وزرائے دفاع کی اس طرح کی پہلی ملاقات ہے۔ چینی وزیر دفاع شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو دہلی پہنچے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی چینی وزیر دفاع 2020 میں مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر وادی گلوان تصادم کے بعد بھارت کا دورہ کر رہا ہے۔

اگرچہ راج ناتھ سنگھ اور چینی وزیر دفاع کے درمیان ملاقات کا ایجنڈا ابھی تک عام نہیں کیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ بحث زیادہ تر ایل اے سی کے ارد گرد ہی رہی۔ بھارت اور چین کے درمیان تعلقات میں کافی کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے، خاص طور پر چین کی جانب سے بھارتی ریاست اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دینے کی بار بار کوشش کے بعد، جس میں چینی سرحدی اشتعال انگیزی بھی شامل ہے۔چین کے علاوہ راج ناتھ نے قزاقستان، ایران اور تاجکستان کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ بھی دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ وزراء کی زیرصدارت ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ دفاع سے متعلق امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پہلی دوطرفہ ملاقات قزاقستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل رسلان زاکسیلیکوف کے ساتھ ہوئی جس کے بعد ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا غرای اشتیانی، تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل شیرعلی مرزو اور چین کے وزیر دفاع لی شانگفو نے ملاقات کی۔

بھارت اور چین نے حال ہی میں چشول-مولڈو سرحدی میٹنگ پوائنٹ پر کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کا 18 واں دور منعقد کیا۔ دونوں ممالک نے ایل اے سی کے مغربی سیکٹر میں زمینی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔ یہ ملاقات پانچ ماہ کے وقفے کے بعد ہوئی۔ دونوں فریقین کے درمیان کور کمانڈر کی سطح پر آخری ملاقات گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی تھی۔ جمعہ کو راج ناتھ ممکنہ طور پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو اور بیلاروس اور ازبکستان کے وزرائے دفاع سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ 2023 میں بھارت نے ایس سی او کی چیئرمین شپ کا تھیم ‘Secure-SCO’ رکھا ہے۔ ہندوستان خطے میں کثیرالجہتی، سیاسی، سیکورٹی، اقتصادی اور عوام کے درمیان تعاملات کو فروغ دینے میں SCO کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جو 2001 میں قائم ہوئی تھی۔ SCO کے ارکان میں ہندوستان کے علاوہ قازقستان، چین، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ ایس سی او کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں رکن ممالک کے علاوہ دو مبصر ممالک بیلاروس اور ایران بھی شرکت کریں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

1980 کی طرح بالی ووڈ کا دور جموں و کشمیر میں لوٹ رہا ہے:منوج سنہا

Next Post

بارہمولہ پولس نے ایک شخص کو واوئیرزم کے الزام میں گرفتار کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

03/02/2026
ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

03/02/2026
اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

03/02/2026
امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
Next Post
بارہمولہ پولس نے ایک شخص کو واوئیرزم کے الزام میں گرفتار کیا

بارہمولہ پولس نے ایک شخص کو واوئیرزم کے الزام میں گرفتار کیا

ٹنل کے آر پار تازہ بارشیں ، 4مئی تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی

خراب موسم: سری نگر-کرگل روڈ، مغل روڈ بند، سری نگر جموں ہائی وے پر ٹریفک میں تاخیر

جموں کشمیر میں سات ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ

جموں کشمیر میں سات ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ

منشیات: اُبھرتی جوانیاں تباہی کے دہانے پر

منشیات کی وباء اور تدارک

پرنسپل چیف کنزرویٹر صاحب کے نام خط۔۔۔

پرنسپل چیف کنزرویٹر صاحب کے نام خط۔۔۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »