امت نیوز ڈیسک//
کپواڑہ، 27 اپریل: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے مغل پورہ علاقے میں مبینہ طور پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک 9 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔
ایک اہلکار نے جی این ایس کو بتایا کہ ایک ابرار احمد قریشی ولد فاروق احمد قریشی ساکن بٹ پورہ ہائیہامہ آج دوپہر پیرینارڈ مغل پورہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا۔
اہلکار نے بتایا کہ لڑکے کو ایس ڈی ایچ کپوارہ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مناسب تحقیقات شروع کر دی ہیں۔









