امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 01 مئی:- جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں چھتیس گڑھ کے ایک سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے کشمیر اسکرول کو بتایا کہ رائے پور چھتیس گڑھ کے رہنے والے ضیاء الدین شیخ (67) کے نام سے ایک شخص بجبہاڑہ علاقے میں بے ہوش ہو کر گر گیا۔
اسے ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
دریں اثناء اس حوالے سے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔











