امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 04 مئی: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پٹن کے کریری علاقے میں جمعرات کو جاری تصادم میں دو جنگجو مارے گئے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ جاری تصادم میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں، تاہم مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
قبل ازیں یہ اطلاع ملی تھی کہ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے کریری میں رات کا محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی تھی۔
جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔







