امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ : قومی تحقیقاتی ایجنسی نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے لیتہ پورہ علاقے میں یو اے پی اے کے تحت 6 دکانوں کو ضبط کر لیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ جو جائیداد قرق کی گئی ہے وہ فیاض احمد ماگرے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماگرے این ائی اے کے ایک کیس میں ملزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیتہ پورہ میں 5.5 مرلہ اراضی پر تعمیر 6 دکانوں کو منسلک کر دیا گیا ہے۔









