• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کرناٹک کے لوگوں نے نفرت کی سیاست کو ٹھکرایا:فاروق عبداللہ

کرناٹک کے لوگوں نے نفرت کی سیاست کو ٹھکرایا:فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
14/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:کرناٹک انتخابات میں کانگریس کی جیت پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کرناٹک کے لوگوں کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے لوگوں نے نفرت کی سیاست کو مسترد کرکے محبت کی سیاست کو اپنایا ہے۔این سی صدر نے کہا کہ کرناٹک کے بہادر لوگوں نے نفرت کی سیاست کرنے والوں کو مناسب جواب دیا ہے کہ بھارت ایک ہے اور یہاں کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ اس ملک کو ساتھ لے کر چلیں گے۔فاروق عبداللہ نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کارکنوں کو کرناٹک میں مشکل وقت میں اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے اس انتخاب میں اپنے نتائج دکھائے ہے اور اگر ملک کو ایک ساتھ رکھنا ہے تو سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ کانگریس نے جو وعدے کرناٹک کے لوگوں کے ساتھ کیے ہیں وہ اسے پورے کرے گے۔کشمیر میں اس ماہ کے آخری عشرہ میں منعقد ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے بارے میں جواب میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس سمٹ سے جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

دریں اثناہ کرناٹک انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد عمر عبداللہ نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ‘اب ایسا کوئی راستہ ہی نہیں ہے کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں جلد کسی بھی وقت اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کی ہمت کرے گی۔بتادیں کہ اس سے پہلے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کانگریس کی جیت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ‘کرناٹک کے لوگوں نے بی جے پی کے فرقہ وارانہ ایجنڈے کو شکست دی ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی کی شکست سے ایک امید کی کرن نظر آرہی ہے۔ بی جے پی نے ہر سطح پر پولرائزیشن کی کوشش کی۔ خود پی ایم مودی نے مذہبی مسائل کو اٹھانے کی کوشش کی، لیکن سب بے سود رہا۔ کیونکہ لوگوں نے مذہبی منافرت کی سیاست کو شکست دی۔

ہم آپ کو بتادیں کہ کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی 224 سیٹوں کے لیے ووٹنگ 10 مئی کو ہوئی تھی۔ کرناٹک میں73.19 فیصد ووٹنگ درج ہوئی ۔ ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوئی۔کرناٹک میں کانگریس نے جیت کا پرچم لہرایا۔ کانگریس نے بڑے فرق کے ساتھ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کر دیا ہے۔ کانگریس نے اس بار ریاست میں136 سیٹوں پر جیت درج کی، وہیں بی جے پی صرف 65 سیٹوں تک ہی سمٹ کر رہ گئی۔ جے ڈی ایس نے 19 سیٹوں اور آزاد امیدوارں نے 4 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سگام، اننت ناگ میں فائرنگ

Next Post

اننت ناگ گن فائٹ: انکاؤنٹر سائٹ کے قریب ٹھکانے کا پردہ فاش*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
اننت ناگ گن فائٹ: انکاؤنٹر سائٹ کے قریب ٹھکانے کا پردہ فاش*

اننت ناگ گن فائٹ: انکاؤنٹر سائٹ کے قریب ٹھکانے کا پردہ فاش*

* گاندربل میں 2 منشیات فروش گرفتار: پولیس*

* گاندربل میں 2 منشیات فروش گرفتار: پولیس*

اننت ناگ میں دلدوز سڑک حادثہ، 2 افراد لقمہ اجل

*کولگام میں سڑک حادثہ میں 5 زخمی*

جموں و کشمیر حتمی ووٹر لسٹ 27 مئی کو شائع ہوگی

جموں و کشمیر حتمی ووٹر لسٹ 27 مئی کو شائع ہوگی

بجلی کرنٹ لگنے سے خاتون لقمہ اجل

سری نگر میں کپواڑہ کا ایک شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »