• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہمیں یقین نہیں ہے کہ بی جے پی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرائیں گے:کانگریس

ہمیں یقین نہیں ہے کہ بی جے پی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرائیں گے:کانگریس

by امت ڈیسک
16/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر :جموں و کشمیر پردیش کانگرس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے کہا کہ کرناٹک انتخابات میں بی جے پی کی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں جلد ہی اسمبلی انتخابات کرائے گی۔ بلی انتخابات منعقد کرائے گی۔ وقار رسول نے آج سرینگر میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بی جے پی نے جموں کشمیر میں جمہوریت کو ختم کیا ہے اور یہاں آمریت کا نظام بنا رکھا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔

غُور طلب ہے کہ جموں کشمیر میں سنہ 2014 میں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے جس کے بعد پی ڈی پی اور بی جے پی نے مل کر سرکار بنائی تھی۔ تاہم یہ مخلوط سرکار سنہ 2018 کے جون ماہ میں ختم ہوئی جب بی جے پی نے پی ڈی پی حکومت سے اپنی حمایت کو واپس لے لیا تھا، تب سے یہاں صدر راج نافذ ہے۔ اسی دوران اگست سنہ 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کو یونین ٹریٹری کا درجہ دیا گیا جب سے یہاں ایل جی اور ان کے مشیر حکومتی نظام چلا رہے ہیں۔

وقار رسول وانی نے کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی وجہ سے ہی لوگوں نے "نفرت کی سیاست” کو پنپنے کا موقع نہیں دیا اور لوگوں نے ان انتخابات میں روز مرہ کے ایشوز پر ووٹ دے کر بی جے پی کو ریاست سے باہر کر دیا ہے۔ وقار رسول نے کہا کہ کرناٹک سے قبل کانگرس نے بی جے پی کو ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات میں شکست دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کانگرس بی جے پی کو مدھیہ پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھی شکست سے ہمکنار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں میں جب اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے تو کانگریس بی جے پی کے "آمرانہ راج” کو ختم کرے گی۔

واضح رہے کہ چیف الیکٹورل افسر کی جانب سے حال ہی میں ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امسال کے آخر تک بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے ساتھ ساتھ پارلیمانی انتخابات کرائے جارہے ہیں، لیکن اس دوران اسمبلی انتخابات کے تعلق سے انہوں نے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا۔ اس سے پہلے چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا نے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے ایک خلا پیدا ہوا ہے اور اسے پُر کرنے کی ضرورت ہے۔جموں وکشمیر میں 5 برس سے صدر راج نافذ ہے۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات 2014 میں منعقد ہوئے تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

*سرینگر میں نابالغ کی ڈوب کر موت*

Next Post

جی ٹونٹی : سرینگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
جی ٹونٹی : سرینگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

جی ٹونٹی : سرینگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

جی-20 کو ہم آہنگی اور توقعات سے لیس انسانیت پر مرکوز ترقی کا نمونہ بنائیں:مودی

مودی اُنیس مئی سے جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کے دورے پر ہوں گے

حکام نے سری نگر میں چیریٹیبل ٹرسٹ کو سیل کر دیا۔

حکام نے سری نگر میں چیریٹیبل ٹرسٹ کو سیل کر دیا۔

*ملٹینسی فنڈنگ ​​کیس: ایس آئی یو نے ترال میں 3 مقامات پر چھاپے مارے

*ملٹینسی فنڈنگ ​​کیس: ایس آئی یو نے ترال میں 3 مقامات پر چھاپے مارے

لاری بونیار کا سرپنچ گرفتار ناکے کی چیکنگ کے دوران بیلہ بونیار کے قریب 21 گرام ممنوعہ براؤن شوگر جیسی مادہ برآمد۔ مقدمہ درج۔

لاری بونیار کا سرپنچ گرفتار ناکے کی چیکنگ کے دوران بیلہ بونیار کے قریب 21 گرام ممنوعہ براؤن شوگر جیسی مادہ برآمد۔ مقدمہ درج۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »