• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جی-20 کو ہم آہنگی اور توقعات سے لیس انسانیت پر مرکوز ترقی کا نمونہ بنائیں:مودی

مودی اُنیس مئی سے جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کے دورے پر ہوں گے

by امت ڈیسک
17/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 19 سے 24 مئی تک جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کا دورہ کریں گے جس دوران وہ جی- 7 اور کواڈ گروپ کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ سرکاری معلومات کے مطابق پی ایم نریندر مودی جاپان کے وزیر اعظم کیشیدا فومیو کی دعوت پر 19 سے 21 مئی کو ہیروشیما کا دورہ کریں گے اور جاپان کی صدارت میں ہونے والی جی-7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ سربراہی اجلاس کے موقع پر، وزیراعظم نے شراکت دار ممالک کے ساتھ G-7 اجلاسوں میں پائیدار عالمی امن، استحکام اور خوشحالی ، خوراک، کھاد اور توانائی کی حفاظت؛ صحت؛ صنفی مساوات؛ موسمیاتی تبدیلی اور ترقیاتی تعاون کے موضوعات پر بھارت کا نقطہ نظر پیش کریں۔

وزیر اعظم سربراہی اجلاس کے موقع پر شریک لیڈروں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دورے کے دوسرے مرحلے میں، مودی 22 مئی کو پاپوا نیو گنی کے دارالحکومت پورٹ مورسبی جائیں گے جہاں وہ پاپوا نیو گنی کے گورنر جنرل سر باب ڈیڈ اور وزیر اعظم جیمس ماراپے سے ملاقات کریں گے۔ پاپوا نیو گنی 2014 میں تشکیل پانے والے FIPIC فورم کا حصہ ہے جس میں بحرالکاہل کے 14 ممالک فجی، پاپوا نیو گنی، ٹونگا، کریباتی، ساموا، وانواتو، نیوئی، مائیکرونیشیا، جزائر مارشل، کوک جزائر، اور جزائر سولومن شامل ہیں۔ تیسرے مرحلے میں، مسٹر مودی 22-24 مئی کو سڈنی میں کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا جائیں گے۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البنیس، امریکی صدر جوزف آر بائیڈن اور جاپان کے وزیر اعظم کیشیدا بھی ان ہمراہ ہوں گے۔ اس سربراہی اجلاس ہند-بحرالکاہل خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا اور رہنماؤں کو ایک آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحرالکاہل کے لیے اپنے وژن کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم ہو گا۔ وزیر اعظم 24 مئی کو میزبان وزیر اعظم انتھونی البنیس کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ وہ آسٹریلیائی کمپنیوں کے سی ای او اور کاروباری نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔ مودی 23 مئی کو سڈنی میں ایک کمیونٹی پروگرام میں ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کریں گے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جی ٹونٹی : سرینگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

Next Post

حکام نے سری نگر میں چیریٹیبل ٹرسٹ کو سیل کر دیا۔

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
Next Post
حکام نے سری نگر میں چیریٹیبل ٹرسٹ کو سیل کر دیا۔

حکام نے سری نگر میں چیریٹیبل ٹرسٹ کو سیل کر دیا۔

*ملٹینسی فنڈنگ ​​کیس: ایس آئی یو نے ترال میں 3 مقامات پر چھاپے مارے

*ملٹینسی فنڈنگ ​​کیس: ایس آئی یو نے ترال میں 3 مقامات پر چھاپے مارے

لاری بونیار کا سرپنچ گرفتار ناکے کی چیکنگ کے دوران بیلہ بونیار کے قریب 21 گرام ممنوعہ براؤن شوگر جیسی مادہ برآمد۔ مقدمہ درج۔

لاری بونیار کا سرپنچ گرفتار ناکے کی چیکنگ کے دوران بیلہ بونیار کے قریب 21 گرام ممنوعہ براؤن شوگر جیسی مادہ برآمد۔ مقدمہ درج۔

*کشمیر میں بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے سے جوڑے سمیت 4 افراد ہلاک

بڈگام میں کرنٹ لگنے سے مرنے والا شخص محکمہ کا ملازم نہیں تھا: پی ڈی ڈی حکام

DAK لوگوں پر زور دیتا ہے کہ وہ ہائی بلڈ پریشر کو روکنے کے لیے نمک کا استعمال کم کریں

DAK لوگوں پر زور دیتا ہے کہ وہ ہائی بلڈ پریشر کو روکنے کے لیے نمک کا استعمال کم کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »