• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جی ٹونٹی : سرینگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

جی ٹونٹی : سرینگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

by امت ڈیسک
16/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: سرینگر میں ہونے والی جی ٹوئنٹی ممالک کی میٹنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں وکشمیر میں بالعموم اور سرینگر میں بالخصوص زبردست حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔سرینگر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں اضافی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں کرایہ داروں کی بھی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔منگل کے روز سرینگر میں میٹل ڈیٹریکٹر اور کھوجی کتوں کی مدد سے تلاشی لی جارہی تھی۔اطلاعات کے مطابق جی ٹوئنٹی اجلاس کے پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

شہر بھر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔امن و قانون کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی دستوں کو شہر سرینگر اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے ایس کے آئی سی سی میں ہونے والی اس میٹنگ کے پیش نظر ڈل جھیل میں میرین کمانڈوز کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ میٹنگ کے شرکا کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔پورے شہر میں حفاظتی دستے لگاتار گشت کر رہے ہیں جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی چیک پوائنٹس قائم کیے گئے جہاں پر کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے سرینگر کے حدود میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔امن مخالف قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری وادی میں سکیورٹی فورسز کو الرٹ پر رکھا گیا ہے اور ہر جگہ حالات پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے شہر کے حدود میں کرایہ داروں کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں اور لوگوں سے بھی تلقین کی جارہی ہیں کہ وہ بغیر اطلاع کے کسی کو کرایہ پر کمرہ نہ دیں۔

معلوم ہوا ہے کہ شہر میں رات کے دوران بھی گشت تیز کیا گیا ہے جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق شہر سرینگر میں سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ سابق ملی ٹینٹوں اور سنگبازوں کی پولیس تھانوں پر طلبی کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ اس میٹنگ میں جی ٹوئنٹی ممالک کے نمائندوں سمیت کئی عالمی اداروں کے دو سو مندوبین شرکت کریں گے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہمیں یقین نہیں ہے کہ بی جے پی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرائیں گے:کانگریس

Next Post

مودی اُنیس مئی سے جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کے دورے پر ہوں گے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
جی-20 کو ہم آہنگی اور توقعات سے لیس انسانیت پر مرکوز ترقی کا نمونہ بنائیں:مودی

مودی اُنیس مئی سے جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کے دورے پر ہوں گے

حکام نے سری نگر میں چیریٹیبل ٹرسٹ کو سیل کر دیا۔

حکام نے سری نگر میں چیریٹیبل ٹرسٹ کو سیل کر دیا۔

*ملٹینسی فنڈنگ ​​کیس: ایس آئی یو نے ترال میں 3 مقامات پر چھاپے مارے

*ملٹینسی فنڈنگ ​​کیس: ایس آئی یو نے ترال میں 3 مقامات پر چھاپے مارے

لاری بونیار کا سرپنچ گرفتار ناکے کی چیکنگ کے دوران بیلہ بونیار کے قریب 21 گرام ممنوعہ براؤن شوگر جیسی مادہ برآمد۔ مقدمہ درج۔

لاری بونیار کا سرپنچ گرفتار ناکے کی چیکنگ کے دوران بیلہ بونیار کے قریب 21 گرام ممنوعہ براؤن شوگر جیسی مادہ برآمد۔ مقدمہ درج۔

*کشمیر میں بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے سے جوڑے سمیت 4 افراد ہلاک

بڈگام میں کرنٹ لگنے سے مرنے والا شخص محکمہ کا ملازم نہیں تھا: پی ڈی ڈی حکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »