• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جی ٹوئنٹی اجلاس: سری نگر میں این ایس جی کمانڈوز کی تعیناتی، فضائی نگرانی کے لئے ڈرونز کا استعمال

جی ٹوئنٹی اجلاس: سری نگر میں این ایس جی کمانڈوز کی تعیناتی، فضائی نگرانی کے لئے ڈرونز کا استعمال

by امت ڈیسک
18/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جی ٹونٹی سربراہی اجلاس سے قبل ہی نیشنل سیکورٹی گارڈس (این ایس جی) کے کمانڈوز نے لال چوک اور اس کے گرد نواح علاقوں میں ہوٹلوں اور خالی پڑی عمارتوں کی تلاشی لی۔

معلوم ہوا ہے کہ سری نگر میں این ایس جی کمانڈوز کو جگہ جگہ پر تعینات کیا گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز نیشنل سیکورٹی گارڈس (این ایس جی ) کے کمانڈوز نے پولیس اور سی آر پی ایف کے ہمراہ لال چوک اور اس کے گرد نواح علاقوں میں ہوٹلوں کی تلاشی لی۔

ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں کسی بھی ناخوشگوارواقعے کو ٹالنے کی خاطر جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

سری نگر میں اکثر مقامات بشمول تجارتی مراکز لال چوک، جہانگیر چوک، بتہ مالو، ڈلگیٹ وغیرہ میں سیکورٹی فورسز نے ناکے لگائے ہیں جہاں لوگوں کی جامہ تلاشی لی جارہی ہیں اور ان کے شناخت کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے۔

پیدل سفر کرنے والوں کو بھی ان ناکہ چیک پوائنٹس پر روکا جاتا ہے اوران کی جامہ تلاشی لی جاتی ہے اور گاڑیوں خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو بھی روکا جاتا ہے اور ان کی تلاشی اور پوچھ تاچھ کی جاتی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے سری نگر اور گرد نواح علاقوں کی فضائی نگرانی کے لئے ڈرونز کا استعمال کیا۔

حکام نے بتایاکہ جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر سیول لائنز علاقوں کی ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فضائی نگرانی کا یہ سلسلہ چوبیس مئی تک جاری رہے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان ڈرونز کی مدد سے ہم کسی بھی تخریبی منصوبے کو ٹال سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شہر سری نگر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر رکھی جارہی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پوری وادی میں سیکورٹی فورسز کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ جنگجووں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کولگام پولیس نے 04 افراد کو گرفتار کیا اور 05 گاڑیاں ضبط کیں جن میں 01 JCB مشین بھی شامل تھی جو کان کنی کے معدنیات کی غیر قانونی نکالنے اور نقل و حمل میں ملوث تھی*

Next Post

سی یو ای ٹی امتحانی مراکز جموں کشمیر سے باہر رکھنے سے طلباء پریشان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
سی یو ای ٹی امتحانی مراکز جموں کشمیر سے باہر رکھنے سے طلباء پریشان

سی یو ای ٹی امتحانی مراکز جموں کشمیر سے باہر رکھنے سے طلباء پریشان

بارہمولہ میں ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں 3 افراد پر پی ایس اے عائد

بارہمولہ میں ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں 3 افراد پر پی ایس اے عائد

کوکرناگ کے خون عطیہ کرنے والوں نے کوکرناگ میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔

کوکرناگ کے خون عطیہ کرنے والوں نے کوکرناگ میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔

*اساتذہ کو سخت تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جسمانی سزا کے لیے قید ہو سکتی ہے: سی ای او اننت ناگ*

*دہشت گردانہ نقل و حرکت سے متعلق اطلاعات کے بعد علیحدگی پسند شبیر شاہ کے گھر سمیت 20 گھروں کی تلاشی لی گئی: پولیس*

گلمرگ جی 20 ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، تمام انتظامات مکمل ہیں: سی ای او گلمرگ*

محفوظ جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے 3 درجے کا سیکیورٹی کور موجود ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »