امت نیوز ڈیسک//
شوپیاں، 20 مئی،:- جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے دیارو علاقے میں درمیانی رات کے دوران ایک زبردست آگ بھڑک اٹھی۔
مقامی لوگوں نے سی این ایس کو بتایا کہ غلام محمد لون کے رہائشی مکان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔
فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں کیں تاہم آگ لگنے سے رہائشی مکان کو کافی نقصان پہنچا۔
مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ شوپیاں سے متاثرہ خاندان کی مدد کرنے کی اپیل کی۔
دوسری جانب پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔







