• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں اب پاکستان کی بات کو کوئی سننے والا نہیں:مرکزی سرکار

کشمیر میں اب پاکستان کی بات کو کوئی سننے والا نہیں:مرکزی سرکار

by امت ڈیسک
22/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں بین الاقوامی جی ٹوئنٹی سمٹ کا پہلا دن منعقد ہوا جس میں 16 ممالک سے آئے "ٹورزم ورکنگ گروپ” مندوبین نے فلم اور ایکو ٹورزم پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی۔آج کی سمٹ میں مندوبین صبح سرینگر ائیرپورٹ پہنچے اور سخت سکیورٹی کے بیچ ان کو ڈل جھیل کے کنارے واقع ایس کے آئی سی سی پہنچایا گیا۔

ائئرپورٹ سے ایس کے آئی سی سی تک سخت سکیورٹی کے بیچ بڑے قافلے میں ان مندوبین کو پہنچایا گیا۔آج کی تقریب کا موضوع "فلم ٹورزم فار النامک گروتھ اینڈ کلچرل پریزورویسن” تھا جس پر جی ٹوئنٹی کے شیرپا امتیابھ کانتھ، وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے مندوبین سے خطاب کیا۔

امیتاب کانتھ نے کہا کہ کشمیر میں امن بحال ہوا ہے اور گزشتہ دو برسوں میں وادی میں تین سو فلمیں کی شوٹنگ ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کشمیر کے بغیر ایک ادھوری کہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں فلم شوٹنگ کے لئے بہت زیادہ اسکوپ ہے لہذا فلم سازوں کو کشمیر میں شوٹنگ کے لئے آنا چاہئے جس میں ان کو حکومت بھی معاونت کرے گی۔

وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ کشمیر میں وہ زمانہ گیا جب پاکستان سے ہڑتال کی کال دی جاتی تھی اور لوگ ہڑتال کرنے مجبور ہوتے تھے، لیکن اب کشمیر میں پاکستان کی بات کو کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔انہوں نے بالی ووڈ کے معروف فلم سازوں بشمول کے ایل سہگل، جیون، اوم پرکاش، راج کمار نے کشمیر کو بالی ووڈ میں کافی فروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ فلم سازی سے کشمیر میں نوجوانوں کو روزگار دستیاب ہوگا۔

مزکری وزیر سیاحت جی کشن رڈی نے جی ٹوئنٹی مندوبین کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سمٹ سے فلم اور ایکو ٹورزم کو فروغ ملنے کے علاقہ جی ٹوئنٹی ممبران کو فلموں کے ذریعے ایک دوسری کی تہذیب کو جاننے کا موقع فراہم ہوگا۔

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں پہلی بین الاقوامی تقریب منعقد ہورہی ہے۔ 22 سے 24 مئی تک ہونے والی تین روزہ G20 ٹوئنٹی کانفرنس میں پانچ اہم ترجیحی شعبوں یعنی گرین ٹورازم، ڈیجیٹلائزیشن، ہنر، این ایس ایم ایز اور دسٹینیشن منیجمنٹ پر بات و چیت و تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وادی کشمیر میں منعقد ہونے والے اس سہہ روزہ اجلاس کی نگرانی کے لئے تین درجے کی سیکورٹی گرڈ کا بندوبست کیا گیا ہے اور مقام اجلاس کے گرد وپیش نیشنل سیکورٹی گارڈز (این ایس جی) اور مارکوس کماننڈوز کو تعینات کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ فضائی نگرانی کے لئے ڈرون نصب کئے گئے ہیں۔

جی ٹونٹی اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے پر پاکستان سمیت چین نے بھی بھارت کی سخت مخالفت کی ہے۔ چین نے سرینگر میں منعقد ہو رہے جی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کرنے سے صاف انکار کیا ہے وہیں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی شرکت بھی مخدوش دکھائی دے رہی ہے۔ جہاں پاکستان اور چین نے ’’متنازعہ خطہ میں بین الاقوامی سطح کے جی ٹونٹی اجلاس کے انعقاد‘‘ پر بھی بھارت کی نکتہ چینی کی ہے وہیں بھارت نے بھی ان ممالک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جی ٹوئنٹی اجلاس بھارت کے مختلف شہروں بشمول سرینگر میں بھی منعقد ہو رہا ہے اور بھارت کے کسی بھی اندرونی معاملے میں دخل اندازی بھارت کو قطعاً منظور نہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈاکٹر راجیو کمار کو ڈائریکٹر ہیلتھ جموں کا چارج سونپا گیا*

Next Post

اوڑی میں تیندوے کے حملے میں کمسن لڑکی لقمہ اجل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
Next Post
اوڑی میں تیندوے کے حملے میں کمسن لڑکی لقمہ اجل

اوڑی میں تیندوے کے حملے میں کمسن لڑکی لقمہ اجل

پہلگام رافٹنگ واقعے میں گجرات کے جوڑے کی موت*

پہلگام رافٹنگ واقعے میں گجرات کے جوڑے کی موت*

کشمیر میں جی ٹوئنٹی سمٹ کا پہلا روز پرامن طریقے سے اختتام پزیر

کشمیر میں جی ٹوئنٹی سمٹ کا پہلا روز پرامن طریقے سے اختتام پزیر

ترک صدرطیب ایردوآن کی حجاب پہننے کے حق پرملک گیرریفرینڈم کرانے کی تجویز

ترکیہ: رجب طیب اردوان کے دوبارہ صدر بننے کے امکانات روشن

مصر: الاخوان کے سربراہ البدیع، قائم مقام محمود عزت اور 6 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی

مصر: الاخوان کے سربراہ البدیع، قائم مقام محمود عزت اور 6 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »