• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں جی ٹوئنٹی سمٹ کا پہلا روز پرامن طریقے سے اختتام پزیر

کشمیر میں جی ٹوئنٹی سمٹ کا پہلا روز پرامن طریقے سے اختتام پزیر

by امت ڈیسک
22/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج سخت سکیورٹی بندو بست کے بیچ بین الاقوامی جی ٹوینٹی سمٹ کا پہلا دن اختتام پزیر ہوا۔آج کی تقریب "فلم ٹورزم فار النامک گروتھ اینڈ کلچرل پریزورویسن” کے عنوان پر منعقد کی گئی تھی جس میں بھارت کے شرکاء نے مندوبین کو کشمیر میں فلم شوٹنگ کے متعلق جانکاری دی۔

آج کی تقریب پر پریس کانفرنس سے اختتام ہوئی جس میں مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی، مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ اور بھارت کے جی ٹوئنٹی کے شیرپا امتیابھ کانتھ نے خطاب کیا۔انہوں آج کے دن کے متعلق ہوئی سرگرمیوں اور تقریب کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مندوبین کشمیر میں فلم سازی کی جانکاری سننے کے بعد کافی متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا جی ٹوئنٹی کا سرینگر میں انعقاد کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کشمیر میں گزشتہ چار برسوں کے دوران صورتحال میں کتنی بہتری آئی ہے کہ اب یہاں بین الاقوامی سطح کے اجلاس پر امن طریقے سے منعقد ہوتے ہیں۔وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سرینگر میں جی ٹوحنٹی سربراہی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ماضی میں یہاں پر اس طرح کا کوئی پروگرام منعقد نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک پر کشش جگہ ہے اور یہاں کے قدرتی نظارے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں فلم انڈسٹری کے لئے کافی مواقعے دستیاب ہیں لہذا اس سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

مرکزی وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ جب کشمیر میں اس طرح کے پروگرام منعقد ہوا کرتے تھے تو اسلام آباد کی جانب سے ہڑتال کی کال دی جاتی تاہم آج ایسا نہیں ہے بلکہ یہاں کے لوگوں نے اس کلچر کو پوری طرح سے مسترد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ بن گیا ہے اور لوگ بھی اب یہاں پر پر امن طورپر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ نامساعد حالات کی وجہ سے کشمیر کے لوگوں کو کافی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

قابل غور ہے کہ سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں آج جی ٹوئنٹی سمٹ منعقد ہورہی ہے جس میں مندوبین "فلم ٹورزم فار النامک گروتھ اینڈ کلچرل پریزورویسن” کے عنوان پر تبادلہ خیال اور مشاورت کرکے مسودہ تیار کریں گے۔اس مسودے کو گوا میں ہونے والے چوتھی جی ٹوئنٹی سمٹ پر مزید تبادلہ خیال کرکے مندوبین منظور کرکے ایک پالسی بنائے گے۔سرینگر میں آج "ٹورزم ورکنگ گروپ” کا تیسرا اجلاس ہورہا ہے۔ اس سے قبل گجرات اور مغربی بنگال کی سلیگوڑی میں منعقد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ کشمیر میں بین الاقوامی سطح کی یہ پہلی تقریب ہے۔غور طلب ہے کہ سرینگر میں 22 اور 23 مئی یعنی آج اور آنے والے روز جی ٹوینٹی سمٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سمٹ میں چین، ترکیہ، سعودی عرب، انڈونیشیا اور مصر نے شرکت نہیں کی۔

چین نے کشمیر میں جی ٹوئنٹی سمٹ منعقد کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمٹ "متنازعہ خطے” میں منعقد نہیں کرنی تھی۔جی ٹوئنٹی میں دنیا کے بیس بڑے ممالک بشمول ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکییہ، برطانیہ ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پہلگام رافٹنگ واقعے میں گجرات کے جوڑے کی موت*

Next Post

ترکیہ: رجب طیب اردوان کے دوبارہ صدر بننے کے امکانات روشن

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
ترک صدرطیب ایردوآن کی حجاب پہننے کے حق پرملک گیرریفرینڈم کرانے کی تجویز

ترکیہ: رجب طیب اردوان کے دوبارہ صدر بننے کے امکانات روشن

مصر: الاخوان کے سربراہ البدیع، قائم مقام محمود عزت اور 6 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی

مصر: الاخوان کے سربراہ البدیع، قائم مقام محمود عزت اور 6 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی

پولیس نے ناکےکے  دوران عمارتی لکڑی ضبط کی لوڈ کیرئیرضبط، ڈرائیور گرفتار : پولیس

پولیس نے ناکےکے دوران عمارتی لکڑی ضبط کی لوڈ کیرئیرضبط، ڈرائیور گرفتار : پولیس

*اساتذہ کو سخت تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جسمانی سزا کے لیے قید ہو سکتی ہے: سی ای او اننت ناگ*

آٹھویں جماعت میں ناقص کارکردگی: چار سرکاری اساتذہ کی آدھی تنخواہ کاٹی گئی*

جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سرینگر میں جاری

جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سرینگر میں جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »