امت نیوز ڈیسک//
اننت ناگ، 22 مئی، : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کشمیر ہل اسٹیشن پہلگام میں پیر کو رافٹنگ بوٹ حادثے میں گجرات کے ایک جوڑے کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ تیز ہواؤں کے باعث دریائے لدر میں رافٹنگ کشتی الٹ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ گجرات کے ایک جوڑے کی لاشوں کو ریسکیو آپریشن ٹیموں نے نکال لیا جبکہ ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو بچا لیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مرنے والے جوڑے کی شناخت پاٹل شرمیلا بین اور اس کے شوہر پیٹل بھیکھا بھائی امبالال کے طور پر کی گئی ہے، ساکن سیجا پوربوگھا، احمد آباد گجرات۔
ممبئی کے سیاح جس کی حالت تشویشناک ہے اور جی ایم سی اننت ناگ میں زیر علاج ہے اس کی شناخت مسکان خان بیوی پروین شیخ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔









