• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
G20: مندوبین کا دورہ مغل باغات، پولو ویو مارکیٹ کا دورہ بھی متوقع

جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سرینگر میں اختتام پذیر

by امت ڈیسک
24/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: سرینگر میں منعقد ہونے والا سہہ روزہ تاریخی جی ٹوئنٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا۔اجلاس کے آخری دن برستی بارشوں کے بیچ مندوبین مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہے اور وہ مغل باغات کی پرکیف و دلکش نظاروں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مندوبین نے بدھ کی صبح، گرینڈ للت ہوٹل جہاں وہ مقیم تھے، کے وسیع احاطے میں یوگا سیشن میں حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ مندوبین اور بھارت کی جی ٹوئنٹی کے شرپا امیتاب کانٹ نے چشمہ شاہی کے نزدیک واقع رائیل سپرنگ گالف کورس میں گالف بھی کھلیا۔بعد ازاں مندوبین نے شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع مشہور مغل باغ نشاط باغ کی سیر کی اور اس کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔اس باغ میں مندوبین کو سیاحوں کے ساتھ تصویریں کھینچتے ہوئے دیکھا گیا اور بعض خواتین مندوبین نے کشمیر کا مخصوص روایتی لباس زیب تن کرکے گروپ تصویریں بھی کھینچیں۔بعد سہہ مندوبین نے لالچوک میں واقع سرینگر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت آراستہ و پیراستہ پولو ویو مارکیٹ کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق مندوبین نے اس مارکیٹ میں قریب ایک گھنٹے تک قیام کیا اور اس دوران انہوں نے مختلف قسموں کی چیزوں خاص طور پر ڈرائی فروٹ اور کشمیری شال وغیرہ کی شاپنگ کی۔اس موقع پر نیدر لینڈز کے سفیر جوائس نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس سے بہتر نتائج بر آمد ہونے کی توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بہت ہی خوبصورت جگہ ہے اور حکومت نے بھی اس اجلاس کے لئے بہترین انتظامات کئے ہوئے تھے۔ بتادیں کہ سرینگر میں 22 مئی کو سہہ روزہ جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس شروع ہوا تھا۔یہ دفعہ 370 کی تنیسخ کے بعد جموں وکشمیر میں منعقد ہونے والا سب سے برا بین الاقوامی سطح کا اجلاس ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انتہائی اہمیت کے حامل اس اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے زائد از 70 مندوبین پیر کی صبح دہلی سے دو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے سری نگر پہنچے تھے۔ وادی کشمیر میں منعقد ہونے والے اس سہہ روزہ اجلاس کی نگرانی کے لئے تین درجے کی سیکورٹی گرڈ کا بندوبست کیا گیا ہے اور مقام اجلاس کے گرد وپیش نیشنل سیکورٹی گارڈز (این ایس جی) اور مارکوس کماننڈوز کو تعینات کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ فضائی نگرانی کے لئے ڈرون نصب کئے گئے ہیں۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

*شمالی کشمیر کے اسپتال میں لاوارث نوزائیدہ بچے کی موت*

Next Post

کانگریس سمیت 19 پارٹیوں نے نئی پارلیمنٹ کے افتتاحی پروگرام کےبائیکاٹ کا اعلان کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
کانگریس سمیت 19 پارٹیوں نے نئی پارلیمنٹ کے افتتاحی پروگرام کےبائیکاٹ کا اعلان کیا

کانگریس سمیت 19 پارٹیوں نے نئی پارلیمنٹ کے افتتاحی پروگرام کےبائیکاٹ کا اعلان کیا

*سرینگر میں سیلفی لیتے ہوئے چلتی ٹرین کی زد میں آکر خاتون جاں بحق*

کشتواڑ کے بالان علاقے میں خیمے پر درخت گرنے سے خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے۔

_مطلوب منشیات اسمگلر راج ڈان کو پولیس نے پتن سے گرفتار کیا_*

_مطلوب منشیات اسمگلر راج ڈان کو پولیس نے پتن سے گرفتار کیا_*

کشتواڑ کے جنگل میں خیمے پر درخت گرنے سے بکروال خاندان کے 4 افراد کی موت

کشتواڑ کے جنگل میں خیمے پر درخت گرنے سے بکروال خاندان کے 4 افراد کی موت

اے ڈی جی پی کشمیر نے پرامن G20 سربراہی اجلاس کے انعقاد پر سیکورٹی فورسز کی ستائش کی۔

اے ڈی جی پی کشمیر نے پرامن G20 سربراہی اجلاس کے انعقاد پر سیکورٹی فورسز کی ستائش کی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »