امت نیوز ڈیسک//
پلوامہ، 30 مئی: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورہ کے پنزگام علاقے میں منگل کی صبح چلتی ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اس شخص کی شناخت شکیل احمد ساکنہ نینا بٹ پورہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے جو پنزگام ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور اسے علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔











