• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کھڑگے نے بالاسور ٹرین حادثے پر مودی کو لکھا خط

کھڑگے نے بالاسور ٹرین حادثے پر مودی کو لکھا خط

by امت ڈیسک
05/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی:کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بالاسور ٹرین حادثے کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر ملک بھر کے تمام ریلوے روٹس پر ضروری حفاظتی اقدامات کرنے اور مشن موڈ پر حفاظتی آلات نصب کرنے کی اپیل کی ہے۔ کھڑگے نے اڈیشہ کے بالاسور میں ہونے والے حادثے کو ہندوستانی ریلوے کی تاریخ کا سب سے بدترین حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حادثے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس میں سینکڑوں بے گناہ لوگ ایک ہی جھٹکے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جس سے پورا ملک غمزدہ اور صدمے میں ہے۔ انہوں نے کہا، "ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تمام انقلابات کے بعد بھی، ریل اب بھی عام ہندوستانیوں کے لیے لائف لائن ہے اور سب کے لیے نقل و حمل کا سب سے قابل اعتماد اور سستا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہر روز آسٹریلیا کی آبادی کے برابر مسافروں کو منزل مقصود تک لے جانے والی انڈین ریلوے پرکروڑوں لوگ انحصار کرتے ہیں، لیکن مجھے یہ کہتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے کہ زمینی سطح پر ریلوے کے کایا کلپ کی جگہ صرف اوپری چمک دمک پرہی حکومت توجہ دے رہی ہے۔ اسے مزید جدید، موثر اور کامل بنانے کی بجائے اس کے ساتھ سوتیلاسلوک کیا جا رہا ہے۔ اس دوران اس طرح کے کئی فیصلے لیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ریل سفر غیر محفوظ ہوگیا ہے اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ بالاسور جیسے ہولناک ٹرین حادثات کی تکرار کو روکنے کے لیے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، "آج ہر ایک کے لیے یہ ضروری ہے کہ ریلوے کی حفاظت کے لیے ضروری حفاظتی معیارات اور آلات کو مشن موڈ اور ترجیحی بنیادوں پر ریلوے روٹس پر نصب کرنے کی ہدایت دی جائے، تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات دوبارہ نہ ہوں۔

ریلوے سے متعلق کئی اہم مسائل اٹھاتے ہوئے انہوں نے خط میں لکھا کہ ریلوے میں تقریباً تین لاکھ عہدے خالی ہیں۔ نوے کی دہائی میں ریلوے میں 18 لاکھ سے زیادہ ملازمین تھے جو اب 12 لاکھ رہ گئے ہیں۔ ریلوے بورڈ نے خود اعتراف کیا ہے کہ خالی آسامیوں کی وجہ سےلوکو پائلٹ کو زیادہ گھنٹے کام کرنا پڑا ہے۔ لوکو پائلٹ سیفٹی کے لحاظ سے اہم ہوتے ہیں لیکن ان آسامیوں پر بھی بھرتیاں نہیں کی جارہی ہیں۔ سگنلنگ سسٹم کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ریلوے سیفٹی کمیشن کی سفارشات پر کام کرنے اور کمیشن کو مزید مضبوط اور خود مختار بنانے کے لیے کام کرنے کو کہا ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آئی پی ایل کھلاڑی کا نفرت انگیز پوسٹ، بعد میں مانگنی پڑی معافی

Next Post

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں وکشمیر میں حالات بہتر ہوئے: مرکزی وزیر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں وکشمیر میں حالات بہتر ہوئے: مرکزی وزیر

دفعہ 370 کی منسوخی سے جموں وکشمیر میں حالات بہتر ہوئے: مرکزی وزیر

سرینگر میں سکول پرنسپل چھیڑ چھاڑ کے الزام میں گرفتار

سرینگر میں سکول پرنسپل چھیڑ چھاڑ کے الزام میں گرفتار

کولگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔

کولگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔

ایک سو ایک لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی، 55 لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں

ایک سو ایک لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی، 55 لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں

ڈی پی اے پی نے کشمیر میں حد سے زیادہ ہوائی کرایوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا: وسیم یعقوب

ڈی پی اے پی نے کشمیر میں حد سے زیادہ ہوائی کرایوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا: وسیم یعقوب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »