• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اننت ناگ پولیس نے دیپو قتل معاملے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا

اننت ناگ پولیس نے دیپو قتل معاملے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا

by امت ڈیسک
16/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ: جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں دیپو کمار قتل معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک اہم پیش رفت میں پولیس نے جمعہ کو دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 18 روز قبل جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقہ میں ادھم پور کے مزدور دیپک کمار کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث جیش محمد کے پانچ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس محمد بھٹ (آئی پی ایس) نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 29 مئی کی شام اسکوٹی پر سوار نا معلوم بندوق برداروں نے جی ایم سی اننت ناگ کے قریب ایموزمنٹ پارک کے باہر دیپک کمار نام کے ایک شخص پر فائرنگ کرکے اسے موقع پر ہلاک کر دیا، اگرچہ اسے جی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔انہوں نے بتایا کہ حملہ کے بعد بندوق بردار موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ جس کے بعد ، پولیس نے سیکشن 7/27 I.A ایکٹ، 302 IPC 16,18,20,39 ULAP ایکٹ کے تحت مقدمہ (FIR NO 171/2023) درج کیا اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ 30 مئی کو ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی گئی اور بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی۔ اس واردات میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لیے ثبوت اکٹھے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ دیوا کالونی سے دو افراد لاپتہ ہوگئے تھے، جن میں شیر پورہ دیوا کالونی کے سحران بشیر نداف اور شیر پورہ نیو کالونی کے عُبید نذیر لائگرو شامل ہیں۔ جی ایم سی-اننت ناگ کے قریب دیوا کالونی سے ان دو افراد کے لاپتہ ہونے پر بھی تحقیقاتی ٹیم نے غور کیا اور تکنیکی اور ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جس کی وجہ سے تحقیقاتی ٹیم کیس کی تہہ تک پہنچ گئی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے 6 جون کو سمتھن تلکھن کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ ان کے انکشاف سے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی اور اس جرم میں ملوث ملزمان کی شناخت ہو گئی، جس کے بعد جرم میں استعمال کی جانے والی اسکوٹی سمیٹ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں گولہ بارود ضبط کیا گیا اور جیس محمد تنظیم سے وابستہ دو اہم ملزمین کو گرفتار کیا گیا، جو اس جرم میں ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ کیس کی مزید تفتیش سے مزید ملزمان کی شناخت ہوئی جنہوں نے شریک ملزمان کے ساتھ "لاجسٹک سپورٹ” فراہم کی اور مجرمانہ سازش رچی اس کے بعد مزید تین اور ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمین پاکستان کے جیش محمد کے ایف ایف کے ہینڈلر خالد کامران نام کے ہینڈلر سے رابطے میں تھے اور اس کے حکم پر یہ واقعہ انجام دیا گیا تھا۔ڈی آئی جی نے کہا کہ یہ معاملہ حل ہونے کے بعد پولیس کو ایک بہت بڑی کامیابی ملی ہے اور بڑے حملوں کو روکنے میں بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے جو ان ہائی بریڈ ملیٹنٹز کو سرحد پار کے ہینڈلر کے ذریعے کئی بڑی واردات کو انجام دینے کا کام سونپا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت سہران بشیر نداف، عبید نذیر لائگرو، عمر امین ٹھوکر ساکنہ واگہامہ اننت ناگ، شبیر بٹ ساکنہ وچی شوپیاں اور ناصر فاروق شاہ ساکنہ وانٹنگ محلہ بجبہاڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے گرفتار شدہ افراد سے ایک اے کے 47، اس کا ایک میگزین اور 40 راؤنڈز کے علاوہ دو پستول، ان کے میگزین، سات راؤنڈز، خالی کارتوس، تین دستی بم، سات موبائل فون اور اسکوٹی برآمدگی کا دعویٰ کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایل جی منوج سنہا نے آئی آئی ایم جموں کے 6ویں کانووکیشن میں شرکت کی

Next Post

ہندواڑہ میں مشتبہ دل کا دورہ پڑنے سے بی ایس ایف کانسٹیبل کی موت..*

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
*4.5 ملین سے زیادہ خواتین، بچے ہر سال حمل کے دوران مرتے ہیں: اقوام متحدہ*

ہندواڑہ میں مشتبہ دل کا دورہ پڑنے سے بی ایس ایف کانسٹیبل کی موت..*

محبوبہ مفتی نے کیا مغل، سادھنا اور رازدان روڈ پر ٹنل کی تعمیر کا مطالبہ

محبوبہ مفتی نے کیا مغل، سادھنا اور رازدان روڈ پر ٹنل کی تعمیر کا مطالبہ

بیٹے نے ماں کی یاد میں تاج محل بنوا دیا

بیٹے نے ماں کی یاد میں تاج محل بنوا دیا

دنیا کے وہ کونسے مقامات جہاں طیاروں کا جانا منع ہے؟

دنیا کے وہ کونسے مقامات جہاں طیاروں کا جانا منع ہے؟

دنیا بھر سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد، شاندار استقبال کی تصویری کہانی

دنیا بھر سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد، شاندار استقبال کی تصویری کہانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »