• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

جموں و کشمیر کے کٹرہ میں زلزلے کے جھٹکے

by امت ڈیسک
18/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کٹرہ: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقہ میں اتوار کو علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 4.1 درج کی گئی ہے، نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے اسکی اطلاع دی ہے۔تاہم کسی جانی و مالی نقصان ک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ زلزلہ آج صبح تقریباً 3:50 بجے آیا۔ یہ زلزلہ ایسے وقت آیا جب لوگ نیند کے آغوش میں تھے تاہم زلزلہ کی شدت محسوس کرکے لوگ فورا نیند سے بیدار ہوئے اور اپنے اپنے گھروں سے باہر آگئے، اس دوران لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔

زلزلہ کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زمین سے 11 کلومیٹر تھی اور یہ جموں و کشمیر کے کٹرہ علاقے میں محسوس کیا گیا۔ بتادیں کہ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) ملک میں زلزلے کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے حکومت ہند کی نوڈل ایجنسی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جہاں زلزلے کے یک بعد دیگرے زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 4.3 درج کی گئی تھی۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔ زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ دوڈہ میں اسی دوران زلزلے کے مزید دو جھٹکے محسوس کئے گئے تھے،جن کی شدت ریختر پیمانے پر 2.8 اور 3.5 درج کی گئی تھی۔ اس تسلسل کے زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈوڈہ قتل، قاتل نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی

Next Post

جموں و کشمیر کے لوگوں کے فرضی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے دو افراد گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر کے لوگوں کے فرضی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے دو افراد گرفتار

جموں و کشمیر کے لوگوں کے فرضی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے دو افراد گرفتار

یوٹی کے اندرونی علاقوں سے فوج ہٹانے میں کوئی حرج نہیں : رویندر رینا

بھاجپا اسمبلی الیکشن کے لئے پوری طرح سے تیار :رویندر رینا

سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

بھرتی عمل میں شفافیت ہماری اولین ترجیح،عسکری سرگرمیوں میں ملوث 47ملازمین برطرف:منوج سنہا

امرناتھ یاترا انسانیت کی فلاح و بہبود، سماج کے تمام طبقات کی ترقی کی علامت:منوج سنہا

بشارت بخاری پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں برطرف

بشارت بخاری پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں برطرف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »