• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ڈوڈہ قتل، قاتل نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی

ڈوڈہ قتل، قاتل نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی

by امت ڈیسک
18/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ڈوڈہ (جموں و کشمیر) :صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں قتل کا ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ضلع کے گندوہ علاقے میں ایک شخص نے معمولی تنازعہ پر کلہاڑی سے دو افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مرد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ خاتون شدید طور پر زخمی ہو گئی، زخمی خاتون کی نابالغ بیٹی معجزاتی طور اپنے آپ کو بچانے میں کامیایب ہو گئی۔ حیران کن طور پر قاتل نے یہ واردات اُس وقت انجام دی جب وہ اپنے فیس بک پیچ پر لائیو اسٹریمنگ کر رہا تھا اور مقتول کے ساتھ کسی بات پر کہا سنی ہو گئی اور قاتل نے موبال فون پھینک کر کلہاڑی سے مقتول اور زخمی ہونے والی خاتون پر یکے بعد دیگرے کئی وار کیے۔

واقعے کے بعد زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے سب ضلع اسپتال گندوہ منتقل کیا جہاں فوری امداد کے بعد اسے نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔ معالجین کے مطابق خاتون کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ ادھر، قتل کے بعد ملزم نے اقبال جرم کے ایک سے زائد ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیے۔ قتل کی واردات کے بعد گندوہ پولیس نے ملزم کو پانچ گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرکے اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔مقتول کی شناخت رام کرشن ولد نند لال ساکنہ دھوسہ کے طور پر ہوئی جبکہ زخمی ہونے والی خاتون انجو دیوی زوجہ چندرپرکاش ساکنہ چونری تحصیل گندوہ شدید زخمی ہیں اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔ سماجی رابطہ گاہ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انجو دیوی کی نابالغ دختر بھی دیکھی جا سکتی ہے جو معجزاتی طور پر بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔ ڈوڈہ پولیس نے ملزم (قاتل) کی شناخت بھاروا سنگھ کے طور پر کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایپل کے ملازم کا کمپنی پر مذہبی بنیاد پر ہراساں کرنے کا الزام، مستعفی

Next Post

جموں و کشمیر کے کٹرہ میں زلزلے کے جھٹکے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

جموں و کشمیر کے کٹرہ میں زلزلے کے جھٹکے

جموں و کشمیر کے لوگوں کے فرضی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے دو افراد گرفتار

جموں و کشمیر کے لوگوں کے فرضی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے دو افراد گرفتار

یوٹی کے اندرونی علاقوں سے فوج ہٹانے میں کوئی حرج نہیں : رویندر رینا

بھاجپا اسمبلی الیکشن کے لئے پوری طرح سے تیار :رویندر رینا

سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

بھرتی عمل میں شفافیت ہماری اولین ترجیح،عسکری سرگرمیوں میں ملوث 47ملازمین برطرف:منوج سنہا

امرناتھ یاترا انسانیت کی فلاح و بہبود، سماج کے تمام طبقات کی ترقی کی علامت:منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »