• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور دیگر لیڈران نے کی عید مبارک پیش

صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور دیگر لیڈران نے کی عید مبارک پیش

by امت ڈیسک
29/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ملک کے لوگوں کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی اور سماج میں اتحاد اور ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دینے کی بات کہی۔ انہوں کہا کہ عید الاضحی کی مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ دن سب کے لیے خوشیاں اور خوشحالی لائے۔ یہ ہمارے معاشرے میں اتحاد اور ہم آہنگی کے جذبے کو بھی برقرار رکھے۔ عید مبارک!”

صدر دروپدی مرمو نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ میں تمام ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم بھارتیوں، خاص طور پر اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ محبت، ایثار اور قربانی کا مقدس تہوار ہے۔ یہ تہوار ہمیں ترک کی راہ پر چلنے اور انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ آئیے اس موقع پر ہم سب مل کر معاشرے میں باہمی بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کو بڑھانے کی راہ پر آگے بڑھنے کا عہد کریں۔

وہیں نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر میں تمام عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عید الاضحیٰ قربانی اور بے لوث خدمت کی علامت اور شکر ادا کرنے ایک کا موقع ہے۔ یہ تمام خاندانوں اور برادریوں کو آپس میں خوشیاں اور مبارکباد دینے کا موقع بھی ہے۔ یہ عید ہم سب کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے، یہی ہماری دعا ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھی ملک کے لوگوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ عید مبارک! یہ مبارک موقع سب کے لیے امن، اور خوشی لائے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی عیدالاضحیٰ پر مبارکباد پیش کی ہے اور ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کی خواہش کی ہے۔ کھڑگے نے کہا، "عید الاضحی کا تہوار قربانی، ایمان اور معافی کی عظیم اقدار کی علامت ہے۔ خوشی کے اس موقع پر، آئیے ہم سب بھائی چارے کے بندھن کو مضبوط کرنے اور ایک پرامن، ہم آہنگی اور ترقی پسند معاشرے کی تعمیر کا عزم کریں۔ عید مبارک.” راہل گاندھی نے کہا "عید مبارک۔ دعا ہے کہ یہ مبارک موقع سب کے لیے امن، خوشحالی اور خوشی لائے۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا، "عید کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ مبارک تہوار ہر ایک کی زندگی میں ڈھیروں خوشیاں، برکتیں اور سکون لے کر آئے۔

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کا یہ تہوار ہمیں آپسی بھائی چارے اور خیر سگالی کے ساتھ جینے اور حق کے راستے پر چلتے ہوئے اپنے ملک کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔ یہ تہوار ہمیں سکھاتا ہے کہ ہمیں ملک اور ریاست کے لیے قربانی دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔ عیدالاضحیٰ کے اس پرمسرت موقع پر وزیر اعلیٰ نے ریاست کے لوگوں سے ریاست اور ملک میں امن و خوشحالی کے لیے دعا کرنے اور سماجی ہم آہنگی کی عظیم روایت کو مضبوط کرنے کا عہد کرنے کی اپیل کی۔ (یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں عید الاضحی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے

Next Post

یاتریوں کا پہلا قافلہ جموں سے روانہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
یاتریوں کا پہلا قافلہ جموں سے روانہ

یاتریوں کا پہلا قافلہ جموں سے روانہ

امرناتھ یاترا: اودھم پور حادثہ میں ڈی ایس پی سمیت 4 زخمی

امرناتھ یاترا: اودھم پور حادثہ میں ڈی ایس پی سمیت 4 زخمی

23 سالہ نوجوان شرنز آبشار میں پھسل کر جاں بحق

23 سالہ نوجوان شرنز آبشار میں پھسل کر جاں بحق

امرناتھ یاتریوں کے فرضی رجسٹریشن کے ایک اور معاملے کا انکشاف

امرناتھ یاتریوں کے فرضی رجسٹریشن کے ایک اور معاملے کا انکشاف

بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں پر اسرار حالت میں برآمد

بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں پر اسرار حالت میں برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »