امت نیوز ڈیسک //
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں ہفتے کے روز ایک خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں پر اسرار حالت میں برآمد ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع بارہمولہ کے کھادنیار علاقے میں دریائے جہلم سے راجندر سنگھ ساکن سنگری کالونی بارہمولہ کی لاش کو پر برآمد کیا گیا جو کہ پولیس کے مطابق 27 جون 2023 سے گھر سے لاپتہ تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات مکمل ہونے کے بعد آخری رسومات کے لئے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔
ادھر ضلع بانڈی پورہ کے کلوسہ علاقے میں نالہ مدھو متی سے ایک عدم شناخت خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کے لئے اسپتال منتقل کرکے ایک رپورٹ درج کرکے خاتون کی شناخت اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔