امت نیوز ڈیسک //
ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں ٹینکر ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے بانہال علاقے میں پیر کی صبح شیطانی نالے کے نزدیک ایک ٹینکر سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گرا۔
انہوں نے بتایا کہ حادثہ پیش آتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تاہم اس دوران ڈرائیور کی موت واقع ہوچکی تھی۔ ڈرائیور کی شناخت اجے کمار ساکنہ اکھنور جموں کے طور پر ہوئی ہے۔








