• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سپریم کورٹ میں یاسین ملک کی ذاتی پیشی پر ججز برہم

سپریم کورٹ میں یاسین ملک کی ذاتی پیشی پر ججز برہم

by امت ڈیسک
22/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: جمعہ کے روز کشمیری علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک اپنے ایک کیس میں بذات خود جرح کرنے کے لیے کمرہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ کی دو ججوں کی بنچ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس دیپانکر دتہ نے عدالت میں ان کی موجودگی دیکھ کر حیران رہ گئے اور کہا کہ ہماری طرف سے ایسا کوئی حکم نہیں جاری ہوا ہے کہ وہ ذاتی طور پر حاضر ہوں۔ وہیں سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ یاسین ملک کو عدالت میں لانا ایک سنگین سیکورٹی مسئلہ ہے۔ واضح رہے کہ یاسین ملک ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے کہ انہیں مستقبل میں اس طرح جیل سے باہر نہ لایا جائے گا۔ مہتا نے مزید کہا کہ دفعہ 268 کے حکم کے پیش نظر وہ جیل سے باہر نہیں آسکتے ہیں۔ کوئی بھی فریق جو بغیر وکیل کے ذاتی طور پر پیش ہونا چاہتا ہے تو اسے پہلے اجازت لینی ہوگی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسی کوئی اجازت نہیں مانگی گئی اور نہ ہی دی گئی ہے۔جسٹس کانت نے کہا کہ ہماری طرف سے ایسا کوئی حکم نہیں ہے کہ وہ ذاتی طور پر پیش ہوں، مہتا نے کہا کہ ‘یہ ہماری طرف سے ایک غلطی ہے، لیکن چونکہ آپ اس معاملے کو نہیں اٹھا رہے ہیں، اس لیے میں اس پر بات نہیں کر رہا ہوں۔ وہیں جسٹس دتہ نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ سالیسٹر جنرل مہتا نے اصرار کیا کہ اسے جیل سے باہر نہیں لایا جا سکتا۔ اس پر جسٹس کانت نے کہا کہ ہم نے صرف ایڈیشنل سیشن جج کے ان احکامات پر روک لگانے کے لیے حکم امتناعی جاری کیا اور کبھی ایسا کوئی حکم نہیں دیا کہ وہ ذاتی طور پر حاضر ہوں اور مجھے یاد ہے کہ ہم نے زبانی طور پر بھی نہیں کہا۔

ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے کہا کہ اس عدالت کے احکامات کی غلط تشریح کی گئی ہے اور یہ ایک بہت بڑا سیکورٹی چوک ہے، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش ہوسکتا ہے، اس لیے اسے عدالت میں لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سماعت ختم کرتے ہوئے جسٹس کانت نے کہا کہ معاملہ ایک الگ بنچ کے سامنے درج کیا جا سکتا ہے، جہاں جسٹس دتہ رکن نہیں رہیں گے۔

جسٹس کانت نے زبانی طور پر کہا کہ آج کل ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت آسانی سے دستیاب ہے۔ مہتا نے کہا کہ ہم اسے فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سپریم کورٹ نے کیس کی اگلی سماعت چار ہفتے بعد مقرر کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یاسین ملک جس کیس میں پیش ہو رہے تھے وہ سی بی آئی کی طرف سے دائر کی گئی اپیل ہے جس میں جموں کی خصوصی عدالت کے حکم پر تنقید کی گئی تھی۔ جس کے تحت ملک کی ذاتی پیشی کے لیے نیا پروڈکشن وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔1989 میں ہندوستانی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل اور مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کے اغوا کے سلسلے میں گواہوں سے جرح کے لیے ملک کی ذاتی موجودگی طلب کی گئی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے 24 اپریل 2023 کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج، جموں (TADA/POTA) کی عدالت کی طرف سے منظور شدہ 20/09/2022 اور 21/09/2022 کے احکامات پر عمل آوری برقرار رہے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں عوامی مقامات پر تیز دھاروالے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

Next Post

کرگل میں ملک کو بچایا، بیوی کی عزت نہیں بچا سکا، برہنہ پریڈ کی متاثرہ خاتون کے شوہر کا بیان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
کرگل میں ملک کو بچایا، بیوی کی عزت نہیں بچا سکا، برہنہ پریڈ کی متاثرہ خاتون کے شوہر کا بیان

کرگل میں ملک کو بچایا، بیوی کی عزت نہیں بچا سکا، برہنہ پریڈ کی متاثرہ خاتون کے شوہر کا بیان

امر ناتھ یاترا بیس کیمپ پر جھگڑے میں ملوث 3 افراد گرفتار:پولیس

امرناتھ یاتریوں کا بیسواں قافلہ جموں سے روانہ

یاسین ملک کے حوالے سے او آئی سی کے بیان پر بھارت کا شدید ردعمل

یاسین ملک معاملہ، تہاڑ جیل کے چار افسران معطل

اکھنور میں سیلابی صورتحال، کئی ڈھانچوں کو نقصان، 97 کنبے محفوظ مقامات کی اور منتقل

اکھنور میں سیلابی صورتحال، کئی ڈھانچوں کو نقصان، 97 کنبے محفوظ مقامات کی اور منتقل

کولگام کے متعد د علاقوں میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال، لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا

کولگام کے متعد د علاقوں میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال، لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »