• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کرگل میں ملک کو بچایا، بیوی کی عزت نہیں بچا سکا، برہنہ پریڈ کی متاثرہ خاتون کے شوہر کا بیان

کرگل میں ملک کو بچایا، بیوی کی عزت نہیں بچا سکا، برہنہ پریڈ کی متاثرہ خاتون کے شوہر کا بیان

by امت ڈیسک
22/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
امپھال: منی پور میں گذشتہ دو ماہ سے جاری ذات پات کے تشدد میں سینکڑوں لوگ مارے جا چکے ہیں۔ اس دوران منی پور کی برہنہ خواتین کے ویڈیو سے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جن خواتین کو برہنہ کرکے سڑک پر چلنے کے لیے مجبور کیا گیا، ان میں سے ایک سابق فوجی کی بیوی تھی جو کرگل کی جنگ میں ملک کے لیے محاذ پر جنگ لڑا چکا ہے۔ بیوی کے ساتھ بدسلوکی کے بعد شوہر کا درد چھلک پڑا۔ اس نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے کرگل میں ملک کو بچایا، لیکن اپنی بیوی کی عزت نہیں بچا سکا۔

‘اپنی بیوی کی حفاظت نہ کرنے پر رنجیدہ اور اداس ہوں’منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ کا وائرل ویڈیو چار مئی کا ہے اور بدھ کی رات منظر عام پر آیا، جس کی ملک بھر میں مذمت کی گئی۔ ان میں سے ایک متاثرہ خاتون کا شوہر بھارتی فوج میں آسام رجمنٹ کے صوبیدار کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے۔ ایک چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں نے کرگل میں ملک کے لیے جنگ لڑی اور بھارتی امن فوج کا حصہ بن کر سری لنکا بھی گیا۔ میں نے ملک کی حفاظت کی، لیکن میں مایوس ہوں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد میں اپنے گھر، اپنی بیوی اور ساتھی گاؤں والوں کی حفاظت نہیں کر سکا۔ اس سے مجھے دکھ اور افسوس ہوتا ہے۔

خواتین کی برہنہ پریڈ کے وقت پولیس موجود تھیسابق فوجی نے اپنے بیان میں کہا کہ چار مئی کی صبح ہجوم نے علاقے میں کئی مکانات کو نذر آتش کیا اور دو خواتین کو برہنہ کر کے سڑکوں پر گھمایا، ان کے ساتھ چھیڑ خانی کی اور انہیں لوگوں کے سامنے گاؤں کی گلیوں میں گھومنے پر مجبور کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس وہاں موجود تھی لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ میں ان تمام لوگوں کے لیے سخت سزا چاہتا ہوں جنہوں نے گھروں کو جلایا اور خواتین کی تذلیل کی۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماریواقعے کے کئی مہینوں بعد اور ویڈیو منظر عام پر آنے کے ایک دن بعد جمعرات کو اس معاملے میں چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ ایک ٹویٹر پوسٹ میں، منی پور پولیس نے بتایا کہ ریاستی پولیس دیگر قصورواروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی تمام کوششیں کر رہی ہے، چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ریاست میں تین مئی کو نسلی تشدد کے بعد سے اب تک 160 سے زیادہ لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور بہت سے لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سپریم کورٹ میں یاسین ملک کی ذاتی پیشی پر ججز برہم

Next Post

امرناتھ یاتریوں کا بیسواں قافلہ جموں سے روانہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
امر ناتھ یاترا بیس کیمپ پر جھگڑے میں ملوث 3 افراد گرفتار:پولیس

امرناتھ یاتریوں کا بیسواں قافلہ جموں سے روانہ

یاسین ملک کے حوالے سے او آئی سی کے بیان پر بھارت کا شدید ردعمل

یاسین ملک معاملہ، تہاڑ جیل کے چار افسران معطل

اکھنور میں سیلابی صورتحال، کئی ڈھانچوں کو نقصان، 97 کنبے محفوظ مقامات کی اور منتقل

اکھنور میں سیلابی صورتحال، کئی ڈھانچوں کو نقصان، 97 کنبے محفوظ مقامات کی اور منتقل

کولگام کے متعد د علاقوں میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال، لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا

کولگام کے متعد د علاقوں میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال، لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا

مغویہ نابالغ لڑکی چھ گھنٹوں میں بازیاب، اغوا کار گرفتار

مغویہ نابالغ لڑکی چھ گھنٹوں میں بازیاب، اغوا کار گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »