• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اپوزیش اتحاد ‘انڈیا’ کا ایک وفد منی پور کا دورہ کرے گا

اپوزیش اتحاد ‘انڈیا’ کا ایک وفد منی پور کا دورہ کرے گا

by امت ڈیسک
27/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: حزب اختلاف کے اتحاد ‘انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس’ (انڈیا) کے ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد 29 اور 30 ​​جولائی کو تشدد زدہ منی پور کا دورہ کرے گا۔ لوک سبھا میں کانگریس کے وہپ مانیکم ٹیگور نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے 20 سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ کا ایک وفد اس ہفتے کے آخر میں منی پور کا دورہ کرے گا تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حال ہی میں منی پور کا دورہ کیا تھا۔ وہیں دوسری جانب مانسون اجلاس میں اپوزیشن پارٹیاں مسلسل منی پور پر پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کا مطالبہ کر رہی ہیں جس میں وہ ابھی تک کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ جبکہ سرکار کا کہنا ہے وہ منی پور پر بات کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ منی پور تشدد کے معاملے پر پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے درمیان کانگریس نے بدھ کو لوک سبھا میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی، جسے ایوان میں بحث کے لیے منظور بھی کر لیا گیا اور اب لوک سبھا اسپیکر اوم برلا تمام پارٹیوں کے لیڈروں سے بات کرنے کے بعد اس تجویز پر بحث کی تاریخ طے کریں گے۔ کانگریس لیڈروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں لانے اور منی پور پر جوابدہ ٹھہرانے کا یہی ایک آخری ہتھیار تھا جس کو ہمیں استعمال کرنا پڑا۔

کانگریس ایم ایل اے عبدالرشید منڈل نے جمعرات کو آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما پر اپوزیشن کے اتحاد انڈیا کا ایسٹ انڈیا کمپنی اور انڈین مجاہدین سے موازنہ کرنے پر تنقید کی اور کہا کہ ملک جانتا ہے کہ بھارت یا انڈیا کا دشمن کون ہے۔ ہم بھارت یا انڈیا میں فرق نہیں کرتے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی اپوزیشن کے اتحاد سے کیوں ڈرتی ہے؟ آپ (بی جے پی) 38 سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد میں ہیں جبکہ ہمارے پاس صرف 26 سیاسی جماعتیں ہیں۔

لوک سبھا میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور
قبل ازیں منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو بے سمت کہہ کر سخت تنقید کی اور اس اتحاد کا موازنہ انڈین مجاہدین اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا جیسی دہشت گرد تنظیموں سے بھی کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حقیقت پر طنز کیا کہ جس طرح انگریزوں نے خود کو ایسٹ انڈیا کمپنی اور دہشت گرد تنظیموں جیسا کہ انڈین مجاہدین اور انڈین پیپلز فرنٹ کے ناموں میں بھی ‘انڈیا’ ہے، اپوزیشن بھی خود کو ‘انڈیا’ کے طور پر پیش کر رہی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اونتی پورہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان از جان، دوسرا زخمی

Next Post

میر واعظ عمر فاروق مذہبی رہنما ہیں انہیں رہا کیا جائے : عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
موجودہ حکومت 13 جولائی کو مذہب کے ترازو میں تول رہی ہے: عمر عبداللہ

میر واعظ عمر فاروق مذہبی رہنما ہیں انہیں رہا کیا جائے : عمر عبداللہ

ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا میں دو بل پاس

ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا میں دو بل پاس

پاکستان نے سری لنکا کو اننگز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان نے سری لنکا کو اننگز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

بارہمولہ میں کونسلر سمیت دو بھتہ خور گرفتار : پولیس

بارہمولہ میں کونسلر سمیت دو بھتہ خور گرفتار : پولیس

33سال بعد حسین علیہ السلام کے نعروں سے سرینگر کی سڑکیں پھر گونج اُٹھیں

33سال بعد حسین علیہ السلام کے نعروں سے سرینگر کی سڑکیں پھر گونج اُٹھیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »