امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں البدر تنظیم کے ایک ہائبرڈ جنگجو کو گرفتار کیا۔ سری نگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ اس کے پاس سے ایک پستول اور دیگر گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جنگجو جس کی شناخت ارگت یوسف ساکنہ راجپورہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے کئی عسکریت پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ پولیس نے ایک ٹویٹ میں اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ البدر کے ایک ہائبرملی ٹینٹ عرفات یوسف ولد محمد یوسف ساکنہ راج پورہ پلوامہ کو بٹہ مالو سے ایک گلوک پستول، 20 لائیو راؤنڈز اور 2 میگزینوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ اس نے پلوامہ میں عسکری کارروائیاں کی تھیں اور اسی کے لیے سری نگر میں تھا۔ مزید پولیس تھانے میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے.









