• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۱۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر کے ٹٹو گرائونڈ سے فوج کا انخلا، زمین وزارت داخلہ کو منتقل

سرینگر کے ٹٹو گرائونڈ سے فوج کا انخلا، زمین وزارت داخلہ کو منتقل

by امت ڈیسک
01/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں بٹہ مالو علاقے میں واقع ٹٹو گراونڈ کی 139.04 ایکڑ زمین کو وزارت دفاع نے مرکزی وزارت داخلہ کو منتقل کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس اراضی پر سیاحتی سرگرمیوں کے لئے انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا اور دیگر سرگرمیوں کے لئے بھی اس اراضی کو استعمال کیا جائے گا۔

ٹٹو گراونڈ، بٹہ مالو میں واقع ہے جو سرینگر کے تجارتی مرکزی لال چوک سے محض دو کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اس گراونڈ میں 2 نومبر سنہ 2015 میں سابق مرحوم وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے 136 کنال اراضی پر ’’سٹیزن پارک‘‘ بنانے کے لئے سنگ بنیاد رکھی تھی۔ تاہم اس پارک کا کام شروع نہیں کیا گیا۔ ٹٹو گراؤنڈ برسوں سے وزارت دفاع کے قبضے میں تھا اور یہاں کافی بڑا فوجی کیمپ قائم ہے۔ اس کی کچھ اراضی میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کا ایک کیمپ بھی قائم ہے۔

وزارت داخلہ اور وزارت دفاع نے گزشتہ روز اس زمین کی منتقلی پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ یہ تقریب سرینگر میں ایل جی کی سرکاری رہائشگاہ و دفتر راج بھون میں منعقد ہوئی۔ وزارت دفاع کی جانب سے ٹٹو گراؤنڈ کے فوجی افسر نے نمائندگی کی جبکہ وزارت داخلہ کی نمائندگی صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کی۔ سرکاری بیان کے مطابق یہ زمین فوج وزارت داخلہ کو 120 دنوں کے اندر سپرد کرے گی۔

ایل جی منسوج سنہا نے اس مفاہمتی یادداشت کو ’’یادگار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس گراؤنڈ کو سیاحت کے لئے فروغ کیا جائے گا۔ منوج سنہا نے فوج کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ سول انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز عوام کی بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں۔ منوج سنہا نے مزید کہا کہ سول انتظامیہ ٹٹو گراؤنڈ میں شعبہ سیاحت کے لئے جدید انفراسٹرکچر قائم کرے گی اور اس مقام کو سیر و تفریح کے لئے جاذب نظر بنائیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہریانہ میں یاترا کے دوران پتھراؤ اور فائرنگ، دو ہوم گارڈ ہلاک، درجنوں افراد زخمی

Next Post

بغیر کسی اجازت کے غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف حکومت کا کڑا رخ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: بھارت بمقابلہ پاکستان، آئی سی سی نے پی سی بی کے تین مطالبات مسترد کر دیے

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: بھارت بمقابلہ پاکستان، آئی سی سی نے پی سی بی کے تین مطالبات مسترد کر دیے

09/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

جموں کشمیر میں بے روزگاری کی شرح 6.7 فیصد، قومی اوسط سے زیادہ: حکومت کی اسمبلی کو اطلاع

09/02/2026
جموں و کشمیر میں پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کرانے کی پوری ذمہ داری اسٹیٹ الیکشن کمیشن پر عائد: حکومت

جموں و کشمیر میں پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کرانے کی پوری ذمہ داری اسٹیٹ الیکشن کمیشن پر عائد: حکومت

09/02/2026
دو برسوں میں سرکاری نوکریوں کے لیے درخواست فیس کی مد میں 48.88 کروڑ روپے وصول: حکومت

دو برسوں میں سرکاری نوکریوں کے لیے درخواست فیس کی مد میں 48.88 کروڑ روپے وصول: حکومت

09/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

جموں و کشمیر میں پنچایت اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کرانے کی پوری ذمہ داری اسٹیٹ الیکشن کمیشن پر عائد: حکومت

09/02/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ میں انسدادِ عسکریت پسندی آپریشن 20ویں مسلسل دن بھی جاری

09/02/2026
Next Post
بغیر کسی اجازت کے غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف حکومت کا کڑا رخ

بغیر کسی اجازت کے غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف حکومت کا کڑا رخ

متعدد جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر: سی بی کے

متعدد جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر: سی بی کے

یقینی شکست سے بی جے پی خوفزدہ، محبوبہ کا ستیہ پال کے انٹرویو پر رد عمل

یقینی شکست سے بی جے پی خوفزدہ، محبوبہ کا ستیہ پال کے انٹرویو پر رد عمل

کشمیر میں ملی ٹینسی کم ہوئی، لیکن ختم نہیں : دلباغ سنگھ

کشمیر میں ملی ٹینسی کم ہوئی، لیکن ختم نہیں : دلباغ سنگھ

گپکار الائینس کا شیرازہ بکھر گیا :الطاف ٹھاکر

گپکار الائینس کا شیرازہ بکھر گیا :الطاف ٹھاکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »