• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہریانہ میں یاترا کے دوران پتھراؤ اور فائرنگ، دو ہوم گارڈ ہلاک، درجنوں افراد زخمی

ہریانہ میں یاترا کے دوران پتھراؤ اور فائرنگ، دو ہوم گارڈ ہلاک، درجنوں افراد زخمی

by امت ڈیسک
01/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ہریانہ کے میوات علاقے میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کی جل ابھیشیک یاترا کے دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں پتھراؤ اور فائرنگ بھی کی گئی۔ پرتشدد تصادم میں دو ہوم گارڈ ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ نوح ضلعی انتظامیہ نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے دیگر اضلاع سے پولیس فورس بھی طلب کر لیا ہے۔ پورے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کرکے انٹرنیٹ بھی بند کردیا گیا اور ضلع کی حدود سیل کر دی گئیں۔

نوح: ہریانہ کے میوات ضلع کے نوح میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کی جل ابھیشیک یاترا کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔ اس دوران گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا اور فائرنگ بھی کی گئی۔ سوشل میڈیا میں وائرل ہورہی ویڈیو میں ہاتھ میں لاٹھیاں لے کر شرپسندوں کو گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس پرتشدد جھڑپ میں دو ہوم گارڈ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور تقریباً ایک درجن پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ جیسے ہی مسلم اکثریتی نوح میں تشدد کی خبر پھیلتے ہی ملحقہ گروگرام ضلع کے سوہنا میں ہجوم نے چار گاڑیوں اور ایک دکان کو نذر آتش کر دیا۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ نوح کے تشدد میں تقریباً ایک درجن پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے آٹھ کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ زخمیوں میں ہوڈل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سجن سنگھ کو سر میں اور ایک انسپکٹر کے پیٹ میں گولی لگی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نذر آتش کی گئی گاڑیاں جلوس کا حصہ تھیں۔ ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ کم از کم چار کاروں کو آگ لگا دیا گیا ہے۔ ایک اور مبینہ ویڈیو میں پولیس کی دو گاڑیوں کو تباہ شدہ دکھایا گیا ہے۔ کلپ میں گولی چلنے کی بھی آواز تھی۔ پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش میں آنسو گیس کے گولے داغے ہیں۔ علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور پورے نوح ضلع میں لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ علاقے میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

نوح ضلعی انتظامیہ نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے دیگر اضلاع سے پولیس فورس کو طلب کر لیا ہے۔ ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پورے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کرکے انٹرنیٹ بھی بند کردیا گیا ہے ضلع کی حدود بھی سیل کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یاترا نوح کے نلہاد شیو مندر سے فیروز پور-جھرکہ کی طرف روانہ ہوئی تھی۔ جیسے ہی یاترا ترنگا پارک کے قریب پہنچی، وہاں پر کچھ لوگوں کا ایک گروپ پہلے سے جمع تھا۔ جیسے ہی وہ آمنے سامنے آئے دونوں فریقین میں تصادم ہوگیا اور کچھ ہی دیر میں پتھراؤ شروع ہوگیا۔ کانگریس کے رکن اسمبلی آفتاب احمد کا کہنا ہے کہ لوگ کسی سازش کے شکار نہ ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ اس ہنگامہ کے پیچھے یہ بھی خبر گردش کر رہی ہے کہ ناصر اور جنید قتل کیس کے کلیدی ملزم مونو مانیسر بھی اس یاترا میں شرکت کے لیے پہنچا تھا۔ ذرائع کے مطابق مونو مانیسر کو دیکھتے ہی کچھ لوگوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس کے بعد ہنگامہ شروع ہوگیا۔ موقع پر موجود ہجوم مشتعل ہوگیا اور گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اور آگ لگا دی۔ واضح رہے کہ مونو مانیسر اس سال فروری میں ہریانہ کے بھیوانی میں ناصر اور جنید کو زندہ جلانے کے معاملے کا کلیدی ملزم ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پلوامہ اور شوپیان میں این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی

Next Post

سرینگر کے ٹٹو گرائونڈ سے فوج کا انخلا، زمین وزارت داخلہ کو منتقل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
Next Post
سرینگر کے ٹٹو گرائونڈ سے فوج کا انخلا، زمین وزارت داخلہ کو منتقل

سرینگر کے ٹٹو گرائونڈ سے فوج کا انخلا، زمین وزارت داخلہ کو منتقل

بغیر کسی اجازت کے غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف حکومت کا کڑا رخ

بغیر کسی اجازت کے غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف حکومت کا کڑا رخ

متعدد جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر: سی بی کے

متعدد جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر: سی بی کے

یقینی شکست سے بی جے پی خوفزدہ، محبوبہ کا ستیہ پال کے انٹرویو پر رد عمل

یقینی شکست سے بی جے پی خوفزدہ، محبوبہ کا ستیہ پال کے انٹرویو پر رد عمل

کشمیر میں ملی ٹینسی کم ہوئی، لیکن ختم نہیں : دلباغ سنگھ

کشمیر میں ملی ٹینسی کم ہوئی، لیکن ختم نہیں : دلباغ سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »