• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں ملی ٹینسی کم ہوئی، لیکن ختم نہیں : دلباغ سنگھ

کشمیر میں ملی ٹینسی کم ہوئی، لیکن ختم نہیں : دلباغ سنگھ

by امت ڈیسک
01/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں عسکریت پسندی کم ضرور ہوئی ہے لیکں پوری طرح سے ختم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی کچھ ایسے عناصر یہاں موجود ہیں جو امن کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو فوجی جوان لاپتہ ہوا ہے اس کی تلاش جاری ہے۔موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز سرینگر میں جموں وکشمیر پولیس شہدا کے 19 ویں ٹورنامنٹ کے اختتام پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘ملیٹنسی کم ہوئی ہے لیکن ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے ابھی بھی یہاں ایسے عناصر موجود ہیں جو امن میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں’۔

کولگام کے لاپتہ فوجی جوان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ‘فوجی جوان کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ آئی ہے پولیس اور سکیورٹی فورسز تلاش کر رہے ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ وہ صحیح سلامت ہونا چاہیے مگر ابھی تک ہمیں کوئی خاص جانکاری حاصل ہوئی ہیں، کچھ اہم لیڈز پر سکیورٹی فورسز کام کر رہے ہیں’۔

دفعہ 370 کی تنیسخ کے بعد حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے کہا: ‘تبدیلی نمایاں ہے کیونکہ ایسے علاقے جہاں جانے سے لوگ ڈرتے تھے وہاں آج سیاح آتے ہیں امن و قانون میں رخنہ ڈالنے کا شاید ہی کوئی واقعہ پیش آتا ہے’۔انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی تعداد بہت کم ہے اور آج سیاح ڈاؤن ٹاؤن کی سیر کرکے اس کی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے ہیں۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ وادی میں سیاحوں کا غیر معمولی رش ہے، امرناتھ یاترا پر امن طریقے سے چل رہی ہے اور اس کے علاوہ سرینگر میں 34 برسوں کے بعد محرم جلوس بر آمد کیا گیا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ امن کے ماحول میں سانس لے رہے ہیں’۔

نارکو ٹیرر کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہا کہ ‘نارکو ٹیرر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں ثمر آور ثابت ہو رہی ہیں سال گزشتہ سرحد پر قریب بیس نارکو ٹیرر ماڈیولز کو تباہ کیا گیا۔

‘انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں غیر ملکی جنگجوؤں کی موجودگی کے بارے میں اطلاعات ہیں جن کو ٹریک کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں ان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا: ‘نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کا فٹ بال میں دلچسپی اور جوش و جذبہ دیکھ کر میں بہت خوش ہوا’۔انہوں نے کہا کہ ڈائون ٹائون کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور پولیس ڈائون ٹائون میں ایک بڑے ایونٹ بہت جلد اہتمام کرے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یقینی شکست سے بی جے پی خوفزدہ، محبوبہ کا ستیہ پال کے انٹرویو پر رد عمل

Next Post

گپکار الائینس کا شیرازہ بکھر گیا :الطاف ٹھاکر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
Next Post
گپکار الائینس کا شیرازہ بکھر گیا :الطاف ٹھاکر

گپکار الائینس کا شیرازہ بکھر گیا :الطاف ٹھاکر

ہریانہ کے گروگرام میں مسجد نذر آتش ، امام جاں بحق

ہریانہ کے گروگرام میں مسجد نذر آتش ، امام جاں بحق

جموں و کشمیر میں اس سال 1.27 کروڑ سیاحوں کی آمد درج، چرار شریف میں ایل جی منوج سنہا کا بیان

جموں و کشمیر میں اس سال 1.27 کروڑ سیاحوں کی آمد درج، چرار شریف میں ایل جی منوج سنہا کا بیان

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

نفرت کی سیاست کا اثر منی پور اور ہریانہ میں عیاں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

مسلمان ہمیں گیانواپی دے دیں ہم انھیں عظیم الشان مسجد بنا کر دیں گے: اکھاڑہ پریشد

مسلمان ہمیں گیانواپی دے دیں ہم انھیں عظیم الشان مسجد بنا کر دیں گے: اکھاڑہ پریشد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »