• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد لیکچرار کا معطلی آرڈر منسوخ

سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد لیکچرار کا معطلی آرڈر منسوخ

by امت ڈیسک
03/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک
سرینگر //جموں و کشمیر ایجوکیشن محکمہ نے اتوار کے روز لیکچرار ظہور احمد بٹ کی معطلی کے آرڈر کو منسوخ کیا۔ اطلاعات کے مطابق ایجوکیشن محکمہ کی جانب سے اتوار کے روز ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ پولٹیکل سائنس کے لیکچرار ظہور احمد بٹ کی معطلی کا آرڈر منسوخ کیا گیا۔ حکم نامہ میں لیکچرار کو فوری طور پر ڈیوٹی جوائن کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

بتادیں کہ دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف دائر عرضیوں کی شنوائی کے دوران لیکچرار ظہور احمد بٹ بھی ایک درخواست گزار ہے اور گزشتہ ہفتے کیس کی پیروی کی خاطر وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ پیشی کے ایک روز بعد ہی جموں وکشمیر انتظامیہ نے لیکچرار ظہور احمد بٹ کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں نوکری سے معطل کر دیا تھا۔یاد رہے ظہور احمد بٹ سرینگر کے جواہر نگر ہائیر اسکینڈری اسکول میں بحیثیت سیاسیات کے لیکچرر تعینات ہیں۔ انہوں نے 23 اگست کو سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف عرضی دائر کی تھی اور عدالت کے پانچ جج والے بنچ کے سامنے اس خصوصی دفعہ کی منسوخی کے خلاف جرح کیا تھا۔25 اگست کو جموں کشمیر محکمہ تعلیم نے ان کو معطل کردیا تھا اور ان کو جموں منسلک کیا تھا۔ تاہم اس معاملے میں قائم کی گئی انکوائری کمیٹی نے گزشتہ روز ظہور احمد بٹ کا موقف ریکارڈ کیا۔واضح رہے کہ اس حکمنامے کےبعد ایل جی انتظامیہ کی تنقید کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ میں جب گزشتہ روز شنوائی ہوئی تو کپل سبل اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور چیف جسٹس آف انڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے درخواست گزار ظہور احمد بٹ کو نوکری سے معطل کردیا ہے۔ کپِل سبل نے کہا کہ ملک کے کسی بھی شہری کو عدالت میں اپنی بات رکھنے کا حق حاصل ہے، تاہم جس طرح سے لیکچرار ظہور احمد بٹ کو نوکری سے معطل کیا گیا وہ قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔

جس کے بعد چیف جسٹس نے سالسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ وہ یہ دیکھیں کہ لیکچرار ظہور احمد بٹ کو کس بنیاد پر نوکری سے معطل کیا گیا ہے۔ سالسٹر جنرل تشار مہتا نے پانچ رکنی بینچ سے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے کہ لیکچرار کو کن وجوہات کی بنیاد پر نوکری سے معطل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی یہ معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھا تو جموں وکشمیر محکمہ ایجوکیشن کے سینئر عہدیداروں کو فوری طور پر دہلی طلب کیا گیا اور انہیں اس بارے میں وضاحت طلب کی گئی کہ کن وجوہات کی بنا پر لیکچرار کو معطل کیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ سپریم کوٹ میں دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف دائر کی گئی متعدد عرضیوں کی سماعت چل رہی ہے۔ عرض گزاروں نے اپنے دلائل پیش کیے ہیں جبکہ مرکزی سرکار کے سالسٹر جنرل تشار مہتا اور ان کے ہمراہ دیگر وکلاء نے اپنے دلائل پیش کیے ہیں اور چند روز میں اختتام ہوں گے۔بتادیں کہ مرکزی سرکار نے پانچ اگست سنہ 2019 کو جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی تھی اور ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کیا تھا”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈھانگری راجوری قتل عام میں ملوث حملوںآوروں کا این آئی اے نے پتہ لگایا

Next Post

راجوری میں ٹیچر پر جنسی استحصال کا الزام، گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

راجوری میں ٹیچر پر جنسی استحصال کا الزام، گرفتار

ڈیجیٹل کیو آر ہائوس کوڈ کا مقصد شہر میں جدید طرز پر خدمات کی فراہمی ہے:کمشنر ایس ایم سی

ڈیجیٹل کیو آر ہائوس کوڈ کا مقصد شہر میں جدید طرز پر خدمات کی فراہمی ہے:کمشنر ایس ایم سی

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

کرناہ میں ٹریکٹر کی ٹکر سے کمسن لقمہ اجل

اکبر لون بھارت کیساتھ وفاداری کا حلف نامہ داخل کریں: ایس جی تشار مہتا

اکبر لون بھارت کیساتھ وفاداری کا حلف نامہ داخل کریں: ایس جی تشار مہتا

سرنکوٹ پونچھ میں مسلح ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ شروع

ریاسی جھڑپ: عسکریت پسند مارا گیا، پولیس اہلکار زخمی : پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »