• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں مذہبی جوش کے ساتھ میلاد کی تقاریب کا اہتمام

کشمیر میں مذہبی جوش کے ساتھ میلاد کی تقاریب کا اہتمام

by امت ڈیسک
29/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

کشمیر میں مذہبی جوش کے ساتھ میلاد کی تقاریب کا اہتمامسرینگر (جموں کشمیر) : وادی کشمیر میں جمعہ کو پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عید میلادالنبی (ﷺ) کی تقاریب مذہبی جوش و ولولے کے ساتھ منائی گئیں، جن میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ وادی کی مختلف درگاہوں، مساجد، خانقاہوں اور بقعہ جات میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ عید میلاد کے موقع پر خانقاہوں اور متعدد مساجد میں رات بھر درود و اذکار، وعظ و نصیحت اور دعائیہ مجالس کا بھی اہتمام کیا گیا۔وادی میں اس ضمن میں سب سے بڑی مجلس سرینگر کے درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی جہاں گزشتہ شب ہی وادی کے اطراف اور اکناف سے آئے ہزاروں کی تعداد میں مسلمان جمع ہوئے اور شب خوانی کی۔ رات بھر، درود و اذکار دعائیہ مجالس جاری رہیں جبکہ نماز فجر اور جمعہ کی نماز کے بعد آثار شریف درگاہ میں جمع ہزاروں مسلمانوں کو موئے مقدس آں سرور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دیدار بھی کرایا گیا۔

دیگر مساجد، درگاہوں و خانقاہوں میں بھی مجالس آراستہ ہوئیں، جن میں علمائے کرام اور ائمہ مساجد نے خاتم النببین صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور حضور سروس کائنات (ﷺ) کی تعریفوں میں نعت خوانوں نے نعتیں پیش کیں۔ وہیں جمعہ کی نماز کے بعد وادی کشمیر سمیت صوبہ جموں کے سبھی تقریباً سبھی اضلاع میں جشن میلاد کے موقع پر جلوس بر آمد ہوئے جن میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ جلوسوں کے راستوں پر رضاکاروں نے پانی وغیرہ کا بھی اہتمام کیا تھا۔

کل دیدار موئے مقدسﷺدرگاہ حضرت بل کے علاوہ وادی کی معروف مساجد و خانقاہوں بشمول آثار شریف شہری کلاشپورہ، جناب صاحب صورہ، خانقاہ میر سید علی ہمدانی سرینگر، ترال، پنجورہ شوپیاں، آثار شریف شیخ حمزہ مخدوم سرینگر، خانقاہ دستگیر صاحب خانیار، چرار شریف سرینگر میں منعقد ہوئے اجتماعات میں ہزاروں مرد و زن نے شرکت کی اور گناہوں کی مغرفت کے علاوہ وادی کشمیر سمیت عالم اسلام کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

ادھر، کشمیر کی صوبائی انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ آثار شریف درگاہ حضرت بل اور چرار شریف سمیت دیگر بڑی خانقاہوں اور درگاہوں پر زائرین کی سہولت کے لئے انتظامات کئے گئے تھے جن میں بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ اور سیکورٹی کے انتظامات شامل ہے۔ محکمہ صحت، امور صارفین اور دیگر منسلک محکموں نے ان تقاریب کے سلسلے میں بھی ضروری سہولیات موجود رکھی تھیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈی جی، سی آر پی ایف کا دورہ کشمیر

Next Post

بھاجپا کا پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں آٹھ لیڈران کے خلاف نوٹس جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
بھاجپا کا پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں آٹھ لیڈران کے خلاف نوٹس جاری

بھاجپا کا پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں آٹھ لیڈران کے خلاف نوٹس جاری

نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ ہر ایک کیلئے نمونہ حیات: میرواعظ محمد عمر فاروق

نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ ہر ایک کیلئے نمونہ حیات: میرواعظ محمد عمر فاروق

عید میلادالنبی (ص)کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے:عمرعبداللہ

عید میلادالنبی (ص)کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے:عمرعبداللہ

جموں و کشمیر پولیس کے 28 افسران آئی پی ایس میں شامل

جموں و کشمیر پولیس کے 28 افسران آئی پی ایس میں شامل

طوفانی بارشوں سے نیویارک ڈوب گیا، ایمرجنسی نافذ

طوفانی بارشوں سے نیویارک ڈوب گیا، ایمرجنسی نافذ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »