مرکزی سرکار نے جموں کشمیر پولیس کے 28 سینیئر افسران کو آئی پی ایس میں شامل کیا ہے۔ اس بارے میں محکمہ نے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔ ان افسران کو اگمٹ (AGMUT)کیڈر الاٹ کیا گیا ہے۔جن افسران کو اگمٹ کیڈر دیا گیا ہے ان کے نام زیر درج ہے۔
مقصود الزماں، مبشر لطیفی امیر، شیو کمار، رشمی وزیر، راجیشور سنگھ، سندیپ وزیر، انیتا شرما، سمیر ریکھی، جتندر سنگھ جوہر، انیل کمار مگوترا، سوارن سنگھ کوتوال، زاہد نسیم منہاس، ڈاکٹر کوشال، کمار شرما، اشوک کمار بڈوال، شوکت احمد ڈار، الطاف احمد شاہ، بکر سامون، فردوس اقبال، اعجاز احمد بھٹ، رنجیت سنگھ سمیال، محمد یاسین کچلو، راجندر کمار گپتا، راجیش کمار شرما، سنجیو کمار کھجوریا، راجیش بالی، سنجے کمار، ممتاز احمد اور محمد اسلم۔
واضح رہے کہ اگمٹ کاڈر AGMUT Cadre میں اروناچل پردیش، گوا میزورم اور یونین ٹریٹری کیڈر کے افسران ہی جموں و کشمیر میں تعینات کیے جارہے ہیں۔ یہ سلسلہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد شروع ہوا جب جموں و کشمیر کو یونین ٹریٹری کے درجہ دیا گیا۔ اس سے قبل سابق ریاست میں جموں و کشمیر کے کاڈر کے افسران تعینات کیے جاتے تھے۔
غور طلب ہے کہ جن افسران کو آئی پی ایس میں شامل کیا گیا ہے ان کو اب آئی پی ایس کے حساب سے تمام تر سہولیات ملے گی اور ان کی تنخواہ بھی اسی حساب سے اب ادا کی جائے گی۔