امت نیوز ڈیسک //
رامبن: محکمہ ٹریفک نے آج یعنی بائیس اکتوبر کو سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق گزشتہ رات رات بارہ بجے سے کیا گیا اور آج یعنی بائیس تاریخ کی رات کے بارہ بجے تک سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بند رہے گی۔
واضح رہے کہ نیشنل ہائے وے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے ضلع رامبن کے ڈھلواس علاقے میں یک طرفہ سڑک کے ہونے سے شاہراہ پر ٹریفک کی آمدو رفت کو چلانے میں ٹریفک پولیس کو سخت مشکلات درپیش آرہے ہے۔ اس سلسلے میں شاہراہ پر جتنے بھی سنگل وے جگہیں ہے انہیں کشادہ کرنا ہے، اس کے علاوہ شاہراہ پر تجدید و مرمت کے کام کئے جانے کی امید بھی ہے۔حکام نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ کل کے دن میں جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک پولیس کی اگلی ایڈوائزری تک سفر کرنے سے گریز کریں۔
محکمہ ٹریفک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جمعہ کو ناشری اور بانہال سرنگوں کے درمیان دلواس اور کیفے ٹیریا میہد میں 16 بھاری ٹرکوں ، آٹھ خانہ بدوش ریوڑ اور ناشری اور بانہال سرنگوں کے درمیان دلواس اور کیفے ٹیریا-مہاد پر سنگل لین ٹریفک سے شاہراہ پر بترین ٹریفک جام رہا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے نیشنل ہاے وئے اتھارٹی آف انڈیا نے سڑک کی خراب حالت کے پیش نظر سڑک کی مرمت اور بحالی کا کام کرنے کی ہدایت دی ہے، جو اتوار کو کیا جائے گا۔









