• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیراعظم مودی کی مصری صدر سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم مودی کی مصری صدر سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

by امت ڈیسک
29/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بات کی اور مغربی ایشیاء میں بگڑتی ہوئی سلامتی اور انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مصری صدر السیسی کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک بات چیت کے بعد مودی نے کہا کہ "ہم دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہیں”۔
وزیراعظم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اتوار کو کہا کہ "کل مصری صدر کے ساتھ بات کی۔ مغربی ایشیا میں بگڑتی ہوئی سیکورٹی اور انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔” انہوں نے کہا کہ "ہم دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم جنگ سے متاثرہ غزہمیں امن و استحکام کی جلد بحالی اور انسانی امداد کی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت پر متفق ہیں۔”

مصر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر السیسی کو وزیر اعظم مودی کا فون آیا اور دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے شہریوں کی زندگیوں پر اس کے زبردست اثرات اور اس سے پورے خطے کی سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر، موجودہ کشیدگی کے تسلسل کی سنگینی پر بھی بات چیت کی۔مصری ایوان صدر کے ترجمان کونسلر احمد فہمی نے کہا کہ صدر السیسی نے تصدیق کی کہ مصر جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے اپنی کوششوں پر عمل پیرا ہے اور اس کے لئے لگاتار کوشش جاری ہے۔

مصر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے غزہ کی پٹی میں زمینی حملے کے سنگین انسانی اور سیکورٹی اثرات سے متنبہ کیا۔ مصری صدر نے سفارتی سطح پر فوری حل تلاش کرنے کے لیے متحد بین الاقوامی کارروائی کی اہم ضرورت پر زور دیا۔ جس میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو تقویت دی جائے جو شہریوں کی زندگیوں کو تحفظ کا باعث بنے اور غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فوری، پائیدار اور بلا روک ٹوک امداد پہنچانے کی اجازت دیتا ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں27 اکتوبر کو ایک قرار دادا بھی منظور کی گئی تھی۔ جس میں متعدد ممالک نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے ووٹ کیا۔ اس ووٹنگ میں ہندوستان نے شرکت نہیں کی۔واضح رہے کہ سات اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملہ کے بعد سے اسرائیل لگاتار غزہ پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں اب تک 7 ہزار سے زائد فلسطینی افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ لاکھوں فلسطینی افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ غزہ میں بنیادی سہولیات کا مکمل طور پر فقدان ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سونم لوٹس کا 15 سال بعد سرینگر سےلیہہ تبادلہ

Next Post

سچیت گڑھ میں بی ایس ایف اور پاکستان رینجرس کی فلیگ میٹنگ منعقد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
جموں میں بین الاقوامی سرحد پر درانداز ہلاک

سچیت گڑھ میں بی ایس ایف اور پاکستان رینجرس کی فلیگ میٹنگ منعقد

عید گاہ سرینگر میں پولیس اہلکار فائرنگ میں شدید زخمی ،ہسپتال منتقل

عید گاہ سرینگر میں پولیس اہلکار فائرنگ میں شدید زخمی ،ہسپتال منتقل

پنجاب:‌امرتسرمیں بین الاقوامی سرحد کے قریب دو چینی ساختہ ڈرون برآمد

پنجاب:‌امرتسرمیں بین الاقوامی سرحد کے قریب دو چینی ساختہ ڈرون برآمد

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

نفرت کے خاتمے کے لئے ووٹ کا صحیح استعمال کیا جائے : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل گولی لگنے سے  ازجاں

مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل گولی لگنے سے ازجاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »