• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کانگریس کا جموں میں احتجاج، ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ

کانگریس کا جموں میں احتجاج، ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ

by امت ڈیسک
31/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں و کشمیر میں ایک طرف سے جہاں لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ یونین ٹیریٹری یوم تاسیس منا رہی ہے، وہیں اپوزیشن پارٹی کانگرس نے آج اس دن کو یوم سیاہ قرار دیا ہے۔

کانگرس نے سرینگر اور جموں شہروں میں آج مرکزی سرکار اور جموں کشمیر انتظامیہ کے خلاف زبردست مظاہرے کئے اور کہا کہ آج جموں کشمیر کو "یو ٹی دیوس” نہیں بلکہ یوم سیاہ منانا چاہئے۔
سرینگر میں پارٹی دفتر پر بیٹھے پردیش کانگرس کمیٹی کے سینیئر نائب صدر غلام نبی مونگا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کس قدر افسوسناک ہے کہ ایل جی انتظامیہ آج یونین ٹریٹری کی یوم تاسیس پر تقریب کا اہتمام کررہی ہے جبکہ آج کا دن واویلا کرنے کی ضرورت ہے۔

وہیں پردیش کانگرس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری چھنی سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کرنا اتنا ہی افسوسناک اور دردناک ہے، جتنا اگر ملک کو دو حصوں میں بانٹا جائے گا۔

پردیش کانگرس کمیٹی کے سابق صدر اور وزیر پیرزادہ محمد سعید نے اس حوالے سے بتایا کہ مرکزی سرکار کو جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنا چاہئے اور یہاں اسمبلی انتخابات منعقد کرنے چاہئے تاکہ لوگوں کا اعتماد جمہوری نظام پر قائم رہے۔

غور طلب ہے کہ بی جے پی حکمران جماعت نے 5 اگست سنہ 2019 کو جموں کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کی تھی اور ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کیا تھا۔ یہ آئینی حیثیت دفعہ 370 سے جموں کشمیر کو حاصل ہوئی تھے، لیکن مرکزی سرکار نے اس دفعہ کو منسوخ کیا۔

مرکزی سرکار نے جموں کشمیر کے آئین کو ختم کیا اور جموں کشمیر تنظیم نو قانون کو یہاں لاگو کیا۔ اس قانون کا اطلاق 31 اکتوبر سنہ 2019 میں ہوا۔ جموں کشمیر کے آئین کے مطابق سابق ریاست کو ترنگے کے علاوہ اپنا ریاستی جھنڈا بھی تھا۔

تنظیم نو قانون کے اطلاق کے نسبت سے جموں کشمیر انتظامیہ 31 اکتوبر کو "یونین ٹریٹری دیوس” منا رہی ہے۔اگرچہ کانگرس نے آج یوم سیاہ کے طور احتجاج کیا، وہیں پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے اس ضمن میں کوئی مظاہرہ یا تقریب منعقد نہیں کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عمرعبداللہ کا بی جے پی کوجموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کرانے کا چیلنج

Next Post

کرناہ میں دلدوز سڑک حادثہ میں 4 ازجان،متعدد زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
کرناہ میں دلدوز سڑک حادثہ میں 4 ازجان،متعدد زخمی

کرناہ میں دلدوز سڑک حادثہ میں 4 ازجان،متعدد زخمی

2022 ملک کے لیے بڑی کامیابیوں کا سال؛ ہندوستان نے دنیا میں ایک خاص مقام بنایا: مودی

ہم دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بننے جا رہے ہیں: وزیر اعظم مودیہم دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بننے جا رہے ہیں: وزیر اعظم مودی

ٹنگمرگ میں بندوق برداروں کے حملے میں  پولیس اہلکار زخمی

ٹنگمرگ میں بندوق برداروں کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی

ٹنگمرگ میں زخمی پولیس کانسٹیبل زندگی کی جنگ ہار گیا

ٹنگمرگ میں زخمی پولیس کانسٹیبل زندگی کی جنگ ہار گیا

آر آر سوائن نے پولیس سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا

آر آر سوائن نے پولیس سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »