• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مظفر بیگ کی محبوبہ مفتی سے ملاقات

مظفر بیگ کی محبوبہ مفتی سے ملاقات

by امت ڈیسک
08/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):بارہمولہ حلقے کے سابق رکن پارلیمان اور جموں کشمیر کے سینئر سیاستدان مظفر حسین بیگ بدھ کے روز اپنی اہلیہ سفینہ بیگ کے ہمراہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی سے ان کی رہائش گاہ واقع نوگام میں ملاقی ہوئے۔ یہ پی ڈی پی سے علیحدگی کے بعد انکی محبوبہ مفتی کے ساتھ پہلی غیر رسمی ملاقات تھی، بیگ اس پارٹی کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔

جہاں جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بیگ اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ملاقات کو ’’خیر سگالی‘‘ بتایا وہیں مظفر بیگ کے سابق ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ’’بیگ صاحب آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش رکھتے ہیں۔‘‘ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بیگ کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا کہ مظفر بیگ اب پیپلز کانفرنس کے رکن نہیں ہیں اور اُن کی اہلیہ پارٹی میں ہیں بھی اور نہیں بھی۔ وہ پارٹی کی میٹنگز میں حصہ بھی نہیں لیتی ہیں۔‘‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’بیگ دوبارہ رکن پارلیمان بننے کے خواہش مند ہیں اور اس لیے مقامی پارٹیوں کے اراکین سے مل رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ محبوبہ جی سے بھی اسی حوالے سے ملاقات کی ہوگی۔‘‘ اس حوالے سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سفینہ بیگ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اُن کا فون لگاتار مصروف آیا۔ واٹساپ پر میسیج کا بھی کوئی جواب نہیں دیا۔واضح رہے کہ بیگ سپریم کورٹ کے ایک سرکردہ قانون دان ہیں جنہوں نے 1996 سے جموں و کشمیر کی سیاست میں عملی حصہ لیا۔ بیگ نے اپنا سیاسی سفر پیپلز کانفرنس کے بینر تلے شروع کیا تھا اور پھر بعد میں سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی بنیاد رکھی۔ جس کے بعد وہ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ بھی رہے۔ یہ بھی مانا جاتا ہے کہ 2015 میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط سرکار کے قیام میں اُن کا اہم کردار رہا تھا۔

جموں و کشمیر کی آئینی خود مختاری کے 2019 میں خاتمے کے بعد مظفر بیگ نے پی ڈی پی سے علیحدگی اختیار کی۔ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف و توصیف بھی کرنے لگے۔ بعد میں وہ بھاجپا کی اتحادی پارٹی پیپلز کانفرنس میں شامل ہوئے تاہم ان کی سرگرمیاں محدود رہیں حالانکہ ان کی اہلیہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی سربراہ بننے کے بعد پیپلز کانفرنس میں ہمہ وقتی طور مصروف ہوئیں۔ البتہ حالیہ دنوں میں وہ بھی اس پارٹی سے دور ہی نظر آرہی ہیں۔ مظفر بیگ، جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر کیس میں بھی بطور وکیل پیش ہوئے۔ اس کیس کا فیصلہ ہو چکا ہے لیکن سپریم کورٹ نے اسے تاحال محفوظ رکھا ہے۔(ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

این سی ضلع صدر بانڈی پورہ پارٹی سے برطرف

Next Post

شوپیاں جھڑپ میں عسکریت پسند مارا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
سرنکوٹ پونچھ میں مسلح ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ شروع

شوپیاں جھڑپ میں عسکریت پسند مارا گیا

پونچھ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام، 2 ملی ٹنٹ مارے گئے:فوج

سانبہ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ میں ایک فوجی جوان ہلاک

ودھی کمار نے آئی جی کشمیر کا چارج سنبھال لیا

ودھی کمار نے آئی جی کشمیر کا چارج سنبھال لیا

2022 ملک کے لیے بڑی کامیابیوں کا سال؛ ہندوستان نے دنیا میں ایک خاص مقام بنایا: مودی

کانگریس کی بدقسمتی، 2014 میں عوام نے دہلی میں ایک ‘چوکیدار’بیٹھا دیا: مودی

دراندازی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جارہا: ڈی جی بی ایس ایف

دراندازی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جارہا: ڈی جی بی ایس ایف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »