• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
برف وباراں کے بعد موسم بہتر، دس دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

فائل فوٹو

کشمیر میں برف و باراں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری درج

by امت ڈیسک
11/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وادی کشمیر میں برف و باراں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے اور ہفتے کو صبح سے ہی موسم نہ صرف خشک رہا بلکہ ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔

جمعہ کے روز وادی کے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے باعث نہ صرف درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی بلکہ سرینگر ‘ جموں قومی شاہراہ کے علاوہ کئی سڑکوں پر ٹریفک معطل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا وادی میں۹۱نومبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وادی میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوسکتا ہے تاہم رات کے دوران سردی قدرے بڑھ سکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 31.4 ملی میٹر،پہلگام میں 7.2 ملی میٹر،کپوارہ میں 29.8 ملی میٹر، کوکرناگ میں 5.8 ملی میٹر اور گلمرگ میں 22.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

دریں اثنا سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پلوامہ میں جھڑپ شروع

Next Post

سوپور میں سڑک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دو دیگر زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
Next Post
*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

سوپور میں سڑک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دو دیگر زخمی

اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

بی جے پی، پنڈتوں کو واپس لانے میں ناکام رہی:محبوبہ مفتی

ہاؤس بوٹ آتشزدگی میں تین غیر ملکی سیاحوں کی موت

ہاؤس بوٹ آتشزدگی میں تین غیر ملکی سیاحوں کی موت

محبوبہ مفتی کے قریبی رشتہ دار مفتی سرور  ڈی پی اے پی میں شامل

محبوبہ مفتی کے قریبی رشتہ دار مفتی سرور ڈی پی اے پی میں شامل

جموں و کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ:منوج سنہا

منوج سنہا نے تین سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »