امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پاریگام علاقے میں ہفتہ کے روز عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے پاریگام علاقہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ‘پلوامہ کے پاری گام علاقے میں انکاؤنٹر شروع ہوا ہے، پولیس اور سکیورٹی فورسز کام پر لگے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں مزید تفصیلات کو شیئر کیا جائے گا۔










