• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ڈوڈہ سڑک حادثہ : وزیراعظم سمیت دیگر لیڈران نے کیا اظہار رنج

ڈوڈہ سڑک حادثہ : وزیراعظم سمیت دیگر لیڈران نے کیا اظہار رنج

by امت ڈیسک
15/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک ///
سرینگر (نیوز ڈیسک) :صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں بدھ کی صبح پیش آئے دلدوز سڑک حادثہ پر وزیر اعظم نریندر مودی، جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سمیت کئی سیاسی و سماجی لیڈران نے حادثہ میں ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہوئے مسافرین کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔ یاد رہے کہ ڈوڈہ کے عسر علاقے میں رونما ہوئے دلدوز سڑک حادثہ میں 36افراد ہلاک جبکہ 15شدید زخمی ہوئے۔

ڈوڈہ حادثہ پر وزیر اعظم کا بیان
وزیر اعظم نریندر مودی کے آفیشل ایکس ہینڈل PMO Indiaمیں وزیر اعظم نے لکھا: ’’ڈوڈہ بس حادثہ سے گہری تشویش (ہوئی)۔‘‘ ٹویٹ میں مودی نے فوت ہوئے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے قریبی رشتہ داروں کو وزیر اعظم فنڈ سے دو لاکھ روپے ایکس گریشیا ریلیف دیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے حادثہ میں زخمی ہوئے افراد کی جلد بازیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے زخمیوں کے لیے پچاس پچاس ہزار روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے بھی سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ڈوڈہ حادثہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فوت ہوئے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ایل جی سنہا نے زخمی ہوئے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی کمشنر کو انہوں نے متاثرہ کنبوں کو ضروری امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

محبوبہ مفتی نے کی انتظامیہ سے متاثرین کو امدد فراہم کرنے کی اپیل
ادھر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سرپرست اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی ڈوڈہ سڑک حادثہ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے انتظامیہ سے ریسکیو آپریشن جاری رکھنے اور متاثرین کو پوری امداد فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

کمیونسٹ لیڈر تاریگامی کا اظہار افسوس
سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی ایم وائی تاریگامی نے بھی ڈوڈہ سڑک حادثہ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے ’’خطے میں پے در پے ہو رہے سڑک حادثات‘‘ پر حکام سے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ کا اظہار رنج
مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سابق صدر امیت شاہ نے ڈوڈہ ضلع کے عسر علاقے میں پیش آئے دلدوز سانحہ پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ امیت شاہ نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں حادثہ میں فوت ہوئے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت ظاہر کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈودہ سڑک حادثہ میں دو 36 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Next Post

پونچھ میں منشیات فروشوں کی جائدادیں قرق :پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
پونچھ میں منشیات فروشوں کی جائدادیں قرق :پولیس

پونچھ میں منشیات فروشوں کی جائدادیں قرق :پولیس

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر درانداز ہلاک

اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام ،دو درانداز ہلاک : فوج

ویراٹ کوہلی کا نیا ریکارڈ، سچن تندولکر اور جئے وردھنے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

وراٹ نے توڑا سچن کا 49 ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ

نیوزی لینڈ کو شکست دیکر بھارت ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

نیوزی لینڈ کو شکست دیکر بھارت ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

کشتواڑ میں پراسرار دھماکے میں ایک ہلاک، دوسرا زخمی

پونچھ میں پراسرار دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »