• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راجوری انکاؤنٹر میں ہلاک فوجیوں کے اعزاز میں گلباری کی تقریب

راجوری انکاؤنٹر میں ہلاک فوجیوں کے اعزاز میں گلباری کی تقریب

by امت ڈیسک
24/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں (جموں و کشمیر):جمعہ کو جموں خطہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان دو روزہ تصادم میں مارے گئے پانچ فوجی جوانوں کے اعزاز میں گلباری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فوج، پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کرکے انکاؤنٹر کے دوران اپنی جانیں نچھاور کرنے والے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گلباری کی تقریب میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سیکورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین شروع ہوئے تصادم کے پہلے روز چار فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے جن میں دو کپٹین رینک کے افسران بھی شامل تھے۔ جبکہ جمعرات کو زخمی ہوئے اہلکاروں میں سے ایک اور فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئے۔ راجوری انکاؤنٹر میں کل پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ تصادم میں دو عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔ راجوری ضلع اور جموں ضلع میں آرمی کے رومیو فورس ہیڈ کوارٹر میں گلباری کی الگ الگ تقاریب منعقد کی گئیں جبکہ ہلاک ہوئے ایک فوجی اہلکار کے آبائی علاقہ پونچھ ضلع میں گلباری کی تقریب منعقد کی گئی۔ پہلی تقریب میں، رومیو فورس کے اعلیٰ فوجی افسران نے جمعہ کی صبح راجوری میں انکاؤنٹر میں مارے گئے پانچ فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور گلباری کی تقریب منعقد کی گئی۔ بعد ازاں جموں میں چار فوجیوں کے اعزاز میں گلباری کی ایک اور تقریب منعقد ہوئی جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے علاوہ پولیس، فوج اور سول افسران نے ہلاک ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایل جی منوج سنہا کے علاوہ اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور پولیس افسران بشمول ڈائریکٹر جنرل آف پولیس رشمی رنجن سوین، ایس پی جموں، چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا، ڈی سی جموں سمیت دیگر افسران نے بھی ہلاک ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انکاؤنٹر میں ہلاک ہوئے فوجی اہلکاروں میں کیپٹن ایم وی پرانجل بھی شامل ہے جو منگلور، کرناٹک کے رہنے والے ہے۔ اتر پردیش کے آگرہ کے کیپٹن شبھم گپتا؛ اجوٹے، پونچھ کے رہنے والے عبدالمجید۔ لانس نائک سنجے بشت، ہلی پاڈلی، نینیتال، اتراکھنڈ کے رہنے والے اور پیرا ٹروپر سچن لاور، جو ناگلیہ گیورولا، ضلع علی گڑھ، اتر پردیش کے رہنے والے ہیں۔ علاوہ ازیں راجوری کے بجیمال دھرمسال جنگلاتی علاقے میں ہوئے تصادم میں سیکورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو بھی مار گرایا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جانئے دھند کے متعلق کچھ اہم معلومات

Next Post

پیر پنچال میں 20سے 25 ملی ٹینٹ سرگرم: شمالی کمان سربراہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
پیر پنچال میں 20سے 25 ملی ٹینٹ سرگرم: شمالی کمان سربراہ

پیر پنچال میں 20سے 25 ملی ٹینٹ سرگرم: شمالی کمان سربراہ

حضرت شیخ العالم شیخ نور الدین نورانی(رح) کا سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

جامع مسجد سرینگر میں مسلسل ساتویں جمعہ بھی نماز نہ ہو سکی

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

جموں: ایس آئی اے نے سابق ملی ٹینٹ معاون کے گھر کی تلاشی لی

ایس آئی اے نے سرجان برکاتی کی اہلیہ کو کیا گرفتار

وادی میں سردی کی لہر مزید تیز

وادی میں شدید سردی کی لہر، درج حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »