• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

جموں کشمیر کے لوگوں میں خوف اور مایوسی ہے: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
26/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کولگام:جموں و کشمیر کے لوگ مایوسی اور خوف میں جی رہے ہیں یہاں کو لوگوں کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے کولگام کے منزگام علاقہ میں پارٹی کنونشن میں میڈیا سے بات کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہاں این آئی اے، ایس آئی اے ایس آئی یو گرفتار کر جیل بھیج رہی ہے۔یہا کے لوگوں کو بنا کسی ثبوت کے، بنا کوئی شنوائی کے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سرجان برکاتی کی اہلیہ کو گرفتار کیا گیا ہے اور لوگ اس پر بات نہیں کر سکتے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن نوجوانوں کو مختلف کیسز کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ان کے معاملوں میں کوئی شنوائی ابھی تک نہیں ہوئی، پتا نہیں کہ وہ نوجوان کون سے جیلوں میں قید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن نوجوانوں کو جیل میں قید کرکے رکھا گیا ہے ان میں سے کسی کا بھی الزام ابھی تک ثابت نہیں ہوا۔جیل میں قید ان نوجوانوں میں مہلوک بیماریاں ہوئی ہے،لیکن انہں جیل سے رہا نہیں کیا جاتا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ پارٹی نے لوگوں کو اس صورتحال سے بچانے اور پارٹی کے بانی مفتی محمد سعید کے جموں و کشمیر کو اس پریشان کن دلدل سے نکالنے کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے عوامی سطح پر جڑنے کی کوشش شروع کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی پی کوئی بھی قربانی دینے کے لیے تیار ہے اور اسی لیے وہ عوام کے پاس جا رہی ہے۔

بی جے پی کے ساتھ 2015 میں اتحاد کر کے جموں و کشمیر میں حکومت بنانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کیہ رہے ہے کہ جی جے پی کو پی ڈی پی نے جموں و کشمیر میں لایا ہے، انہیں مرحوم مفتی سعید کے وسیع وژن کو سمجھنے کے لیے بڑی سوچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی سعید وزیر اعلیٰ نہیں بننا چاہتے تھے بلکہ وہ جموں و کشمیر مسئلے کے حل کے بارے میں سوچتے تھے۔

انہوں نے کہا کچھ لوگوں کی سوچ صرف اقتدار تک محدود ہے۔ مفتی صرف وزیر اعلیٰ بننا نہیں چاہتے تھے، وہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو حل کرنا چاہتے تھے جو اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ آپ مرکزی حکومت کو اس طرح متحرک نہ کریں جیسا کہ انہوں نے (سابق وزرائے اعظم) (اے بی) واجپائی اور (منموہن) سنگھ کو کیا تھا۔انہوں نے (نریندر) مودی کو بھی جموں و کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی ترغیب دینے کی کوشش کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اونتی پورہ میں حادثہ، دو غیر مقامی شہری جاں بحق

Next Post

ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، دو افراد لقمہ اجل بن گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
Next Post
*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، دو افراد لقمہ اجل بن گئے

جموں کشمیر میں ملی ٹینسی کیساتھ جنگ ختم نہیں ہوئی ہے: آر آر سوین

جموں کشمیر میں ملی ٹینسی کیساتھ جنگ ختم نہیں ہوئی ہے: آر آر سوین

وادی میں بجلی کی ہا ہا کار، عوام پریشان، صنعت کار نقصان سے دوچاد

وادی میں برف و باراں کی پیشگوئی

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی ہار پر جشن منانے کے الزام میں سات طلباء گرفتار

شبیر شاہ کی پارٹی سے دور رہیں ،اننت ناگ پولیس کی اپیل

شبیر شاہ کی پارٹی سے دور رہیں ،اننت ناگ پولیس کی اپیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »