امت نیوز ڈیسک //
بھدرواہ، 27 نومبر: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کی گنڈانہ تحصیل کے تنتانہ علاقے میں پیر کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق ایک لوڈ کیریئر زیر نمبر JK06B – 1533 ٹھاٹھری سے گنڈانہ جا رہا تھا کہ جب گاڑی تنتانہ کے قریب پہنچی تو ڈرائیور نے اسٹیئرنگ پر سے کنٹرول کھو دیا اور گاڑی 250 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔
ڈوڈہ کے ایس ایس پی عبدالقیوم نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ صبح تقریباً 5 بجے تانتا گنڈنا روڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد اور جانوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ڈرائیور عاقب گلزار زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میر علی ولد نور حسین ساکنہ کونتھل اور ظفر اللہ ولد طالب حسین ساکنہ ڈانڈی بالا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس سٹیشن ڈوڈہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔










