• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شبیر شاہ کی پارٹی سے دور رہیں ،اننت ناگ پولیس کی اپیل

شبیر شاہ کی پارٹی سے دور رہیں ،اننت ناگ پولیس کی اپیل

by امت ڈیسک
27/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ (جموں و کشمیر) :اننت ناگ پولیس نے علیحدگی پسند تنظیم ’’ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی‘‘ (ڈی ایف پی) سے دور رہنے کی عوام الناس سے تلقین کرتے ہوئے ڈی ایف پی سے خود کو دور رہنے کی تلقین کی ہے۔

اننت ناگ پولیس کی جانب سے پیر کو قصبہ اننت ناگ میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کیا گیا۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے شبیر شاہ کی قیادت والی علیحدگی تنظیمڈی ایف پی پر پانچ اکتوبر 2023کو پابندی عائد کی گئی تھی۔اننت ناگ پولیس کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈی ایف پی کی مین اسٹریم میں شمولیات کی افواہیں گردش کر رہی تھی۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے علیحدگی پسند تنظیم پر پابندی عائد کیے جانے کے محض دو ہفتوں کے اندر ہی دہلی ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی ٹریبونل تشکیلدی گئی تھی جو جیل میں بند علیحدگی پسند رہنما شبیر شاہ کی سربراہی والی جے کے ڈی ایف پی پر عائد کی گئی پابندی کا جائزہ لے گی۔ ٹریبونل کمیٹی تشکیل دیے جانے کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھی کہ شاید اسیر علیحدگی پسند رہنما شبیر شاہ اپنی پارٹی کو مین اسٹریم میں شامل کر لیں گے، تاہم آج اننت ناگ پولیس کی جانب سے عوام الناس کو ڈی ایف پی سے دور رہنے کی تلقین کے اعلان کے بعد یہ قیاس آرائیاں محض افواہیں ثابت ہوئیں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں اور کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی علیحدگی پسند رہنما شبیر شاہ نے مئی 1988 میں بناد ڈالی تھی۔ 1989کے اواخر میں کشمیر میں مسلح جدوجہد شروع ہوئی جس کے بعد شبیر احمد شاہ کئی مرتبہ جیل میں رہے۔ فی الوقت بھی شبیر احمد شاہ دیلی کی ایک جیل میں ٹیرر فنڈنگ معاملے میں قید ہے اور ان کی زوجہ اور دختر کے نام پر درج لاکھوں روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو سیکورٹی ایجنسیز نے قرق کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی ہار پر جشن منانے کے الزام میں سات طلباء گرفتار

Next Post

اننت ناگ میں افسر معطل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
Next Post
ڈیوٹی سے غیر حاضری :اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ عبدالرشید داس معطل

اننت ناگ میں افسر معطل

صراف کدل سرینگر میں آتشزدگی کی واردات میں مسجد کو نقصان

صراف کدل سرینگر میں آتشزدگی کی واردات میں مسجد کو نقصان

گریز وادی کو پہلی بار گرڈ سے منسلک بجلی مل گئی

گریز وادی کو پہلی بار گرڈ سے منسلک بجلی مل گئی

کانگریس، بڑے بھائی کا رول ادا کرے: محبوبہ مفتی

کسی جیتنے والی ٹیم کی حمایت بھی کشمیر میں جرم: محبوبہ مفتی

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

7 طلباء کی گرفتاری کا معاملہ، پولیس نے کیا بیان جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »