امت نیوز ڈیسک //
سوپور قصبہ کے زالورہ علاقے میں ایک رونگٹے کھڑے کر دینے والے قتل کے معمہ کو پولیس نے حل کرنے کا دعویٰ کیا. لیکن اس گھنونے قتل کو انجام والا کوئی اور نہیں بلکہ مقتول شخص کی اہلیہ ہی نکلی جس نے خود مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد پولیس تھانے جا کر اپنے شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کی صبح سوپور قصبہ کے زالورہ علاقے سے پولیس کو ایک شخص کے گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ تلاش کے بعد شخص کی لاش گھر کے پاس ہی ایک پانی سے بھری کھائی میں ملی۔جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔رشتہ داروں نے قتل کا شبہ ظاہر کیا۔
پولیس نے طبی و قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کیا۔متوفی کی شناخت قریب 48 سالہ ریاض احمد میر کے طور پر ہوئی ہے۔جس کے چار بچے تھے جن میں سے تین بیٹیاں بتایی جا رہی ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق ریاض ترکھان کا کام کرتا تھا اور کچھ بھیڑ بھی پال رکھے تھے۔ ایس ایس پی سوپور شبیر نواب نے میڈیا کے سامنے خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہ کے روز شائستہ نامی خاتون نے اپنے شوہر کے متعلق گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کی ایک کھائی سے لاش کو برآمد کیا۔اور جب کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی تو ان میں سے شائستہ نے انکشاف کیا کہ اس نے ہی اپنے عاشق کیساتھ مل کر شوہر کا قتل کیا۔ جس کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے۔پولیس نے خاتون کو گرفتار کرنے ساتھ ملزم . وسیم اکرم لون کو بھی گرفتار کیا اور متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر کے تفتیش جاری ہے۔









