امت نیوز ڈیسک//
شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں ایک غیر ریاستی مزدور کمرے میں دم گھٹ جانے کے باعث لقمہ اجل بن گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ سوریش کمار ساکنہ پنجاب نامی ڈائیور پٹن کے گوپال نالی ہانجی ویرہ میں کرایہ کے کمرے میں مردہ پایا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور کی موت رات کے دوان کمرے میں دم گھٹ جانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کرد ی گئی ہے اور ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈرائیور کی موت رات کے دوران کمرے میں دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔











