• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
محبوبہ مفتی کا وزیراعظم مودی کے نام خط

محبوبہ مفتی خانہ نظر بند، پونچھ جانے کی اجازت نہیں دی گئی: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
25/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں کشمیر):سرحدی ضلع پونچھ میں فوج کی مبینہ حراست میں شہری ہلاکتوں کے پس منظر میں سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی کی پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جموں کشمیر انتظامیہ نے گھر میں نظر بند رکھا ہے۔ پی ڈی پی کے میڈیا کوارڈنیٹر بشیر بیگ نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی آج پونچھ کے سرنکوٹ میں حالات کا جائزہ لینے کے لئے علاقے کا دورہ کرنے جا رہی تھیں اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتی تھی تاہم انتظامیہ نے انہیں گھر میں نظر بند رکھا ہے۔ جموں کشمیر پولیس یا سیول انتظامیہ نے محبوبہ مفتی کی نظر بندی کے دعوے کے جواب میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ پونچھ کے ڈتیاڑ موڑ میں جمعرات کو عسکریت پسندوں نے فوج کی پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ تین زخمی۔ حملے کے بعد فوج نے علاقے کا محاصرہ کیا، ایک درجن سے زائد مقامی لوگوں کو حراست میں لیا، تاہم مقامی لوگوں کے مطابق ان میں سے تین شہری زیر حراست ہوئے تشدد اور زدو کوب سے فوت ہوئے، جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن کا راجوری اسپتال میں علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔

ان واقعات کے بعد مقامی لوگوں میں اشتعال پیدا ہوا ہے جس کے مد نظر انتظامیہ نے راجوری اور پونچھ میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ہے، جبکہ علاقے میں بندشیں نافذ ہیں۔ سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، جموں کشمیر اپنی پارٹی نے شہری ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔ فوج پر حملوں کے پس منظر میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے آج پونچھ اور راجوری کا دورہ کر رہے ہیں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

فوج کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں تعینات راشٹریہ رائفلز کے بریگیڈیئر پی آچاریہ کو تبدیل کیا گیا ہے۔ پولیس اور سول انتظامیہ نے بھی بیانات جاری کئے اور اس معاملے میں کارروائی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ شہری ہلاکتیں: سورن کوٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج، کورٹ آف انکوائری کا حکم

Next Post

منوج سنہا کی کریسمس کے موقع پر عوام کو مبارکباد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے بارہمولہ میں ربیع فصلوں کی بوائی کا اِفتتاح کیا

منوج سنہا کی کریسمس کے موقع پر عوام کو مبارکباد

وادی میں کرسمَس کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا

وادی میں کرسمَس کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا

فوجی سربراہ کا پونچھ دورہ، آپریشن کا لیا جائزہ

فوجی سربراہ کا پونچھ دورہ، آپریشن کا لیا جائزہ

آرٹیکل 370 کی منسوخی کا وعدہ مکمل ہوا، اب یکساں سول کوڈ پر کام ہو رہا ہے: راج ناتھ سنگھ

پونچھ حملہ :وزیر دفاع راجناتھ سنگھ 27دسمبر کو جموں وارد ہونگے

اٹل جی نے ہمیں گڈ گورننس کا راستہ دکھایا: ایل جی

اٹل جی نے ہمیں گڈ گورننس کا راستہ دکھایا: ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »