• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
راجناتھ سنگھ کے پونچھ دورے سے کوئی امید نہیں :فاروق عبداللہ

راجناتھ سنگھ کے پونچھ دورے سے کوئی امید نہیں :فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
27/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ: پونچھ شہری ہلاکتوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ راجناتھ سنگھ کا پونچھ دورہ بے سود ہی ثابت ہوا کیونکہ دورہ کرنے سے لواحقین کو انصاف نہیں ملے گا۔‘‘ جموں کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمیں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے کوئی امید نہیں ہے۔ ان کا جموں دورہ بے سود ہے کیونکہ وہ شہیدوں کے گھر جاکر ان سے ہمدردی تو کرسکتے ہیں لیکن شہیدوں کو واپس نہیں لاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے کشمیر میں خون خرابے کو بند کرنا ہوگا اور بات چیت کے دروازے کو کھولنے میں پہل کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا جب تک مرکزی سرکار سابقہ وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے نقش قدم پر عمل پیرا نہیں ہوگی تب تک امن کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے واجپائی جی کا قول دہراتے ہوئے کہاکہ واجپائی نے سرینگر کے لال چوک پر کہا تھا کہ ہم دوست کو بدل سکتے ہیں لیکن پڑوسی کو نہیں۔ فاروق عبداللہ نے مرکزی سرکار کو کہاکہ وہ پڑوسی ممالک کے ساتھ مذاکرات کی پہل کرے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری میں کانگرس پارٹی کی جانب سے بھارت جوڑوں یاترا شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا ہم استقبال کرتے ہیں کیونکہ راہل گاندھی کی زیر قیادت بھارت جوڑوں یاترا کا پیغام بھارت جوڑے رکھنا اور لوگوں کے دلوں میں محبت قائم کرنا ہے۔

واضع رہے کہ’’ راجناتھ سنگھ نے ایل جی کے ہمراہ پونچھ کا دورہ کیا، جہاں گزشتہ ہفتہ عسکریت پسندوں نے فوج پر حملہ کرکے تین فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔ اس حملے کے بعد فوج نے پندرہ سے زائد مقامی افراد کو حراست میں لے کر مبینہ طور پر انہیں زدو کوب کیا تھا جن میں سے تین کی موت ہو گئی۔ پولیس نے اس معاملے پر دفعہ 302 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے وہیں جموں کشمیر انتظامیہ نے لواحقین کو معاوضہ اور سرکاری نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مسلم لیگ جموں کشمیر پر پابندی عائد

Next Post

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ نے سرمائی تعطیلات کا کیا اعلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ نے سرمائی تعطیلات کا کیا اعلان

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ نے سرمائی تعطیلات کا کیا اعلان

جنگ کے ساتھ ہم وطنوں کے دل جیتنے کی ضرورت : راجناتھ سنگھ

جنگ کے ساتھ ہم وطنوں کے دل جیتنے کی ضرورت : راجناتھ سنگھ

پونچھ شہری ہلاکتیں، انصاف ضرور ہوگا: راج ناتھ کی لواحقین سے ملاقات

پونچھ شہری ہلاکتیں، انصاف ضرور ہوگا: راج ناتھ کی لواحقین سے ملاقات

پونچھ ملی ٹینٹ حملہ: تین فوجی اہلکار ہلاک، تین زخمی

پونچھ میں ساتویں روز بھی آپریشن جاری، انٹرنیٹ بند

شبانہ سردیوں میں اضافہ کے ساتھ گہری دھند جاری ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

شبانہ سردیوں میں اضافہ کے ساتھ گہری دھند جاری ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »