• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جنگ کے ساتھ ہم وطنوں کے دل جیتنے کی ضرورت : راجناتھ سنگھ

جنگ کے ساتھ ہم وطنوں کے دل جیتنے کی ضرورت : راجناتھ سنگھ

by امت ڈیسک
27/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں کشمیر):پونچھ ضلع میں گزشتہ ہفتے فوجی قافلے پر حملے اور بعد ازاں فوج کے مبینہ تشدد کے سبب تین شہریوں کی ہلاکت کے بعد اپنے پہلے عوامی بیان میں مرکزی دفاعی وزیر راج ناتھ سنگھ نے بدھ کے روز سکیورٹی فورسز سے ’’ہم وطنوں کے دل جیتنے‘‘ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: ’’ایسی کوتاہیاں نہ ہوں جو ہم وطنوں کو نقصان پہنچائیں۔‘‘ یاد رہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج ایک روزہ دورے پر جموں پہنچے تھے۔

جموں صوبے کے دورے کے دوران راجوری ضلع میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا، ’’حکومت آپ کی بہبود کے لیے پر عزم ہے۔ آپ ملک کے محافظ ہیں، لیکن ساتھ ہی ساتھ آپ پر ہم وطنوں کے دل جیتنے کی ایک بڑی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔

مجھے معلوم ہے کہ آپ اپنی سطح پر کوششیں کر رہے ہیں لیکن کچھ کوتاہیاں بھی ہو رہی ہیں۔’’ایسی کوتاہیاں نہیں ہونی چاہئیں جو ہم وطنوں کو نقصان پہنچائیں۔ ملک کی حفاظت کے علاوہ عوام سے رابطہ قائم کرنے اور ان کا اعتماد حاصل کرنے کی کوششیں کی جائیں۔‘‘ وزیر دفاع نے فوجی اہلکاروں کی بہادری اور عزم کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’میں آپ کی بہادری اور استقامت پر یقین رکھتا ہوں۔ دہشت گردی کو جموں کشمیر سے ختم کیا جانا چاہیے اور آپ کو اس عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ فتح حاصل کریں گے۔‘‘ راج ناتھ سنگھ نے فوجی اہلکاروں سے ’’دہشت گردی کا جموں کشمیر سے مکمل خاتمہ کرنے میں حکومت کی پوری طرح سے امداد‘‘ کی بھی یقین دہانی کی۔

پونچھ ضلع میں گھات لگا کر کیے گئے حملے کو ’’بڑا واقعہ‘‘ قرار دیتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ ’’بہت افسوسناک ہے کہ ہمارے چار جوان شہید ہو گئے۔‘‘ انہوں نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمی فوجیوں کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ ’’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہمارے لیے ہر فوجی کی جان قیمتی ہے اور ہر فوجی ہمارے خاندان کے فرد کی طرح ہے۔ اگر کوئی آپ پر بری نظر ڈالتا ہے، تو ہم اسے کبھی برداشت نہیں کریں گے۔‘‘

وزیر دفاع نے پونچھ حملے کے بعد سکیورٹی اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کو بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ ’’سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ایسے حملوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اور وہ اپنا کردار بہتر بنانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

حکومت ایجنسیوں کو پورا تعاون دینے کے لیے تیار ہے۔ لیکن ان واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں مزید چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ آپ چوکس ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ سنجیدگی کی ضرورت ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ نے سرمائی تعطیلات کا کیا اعلان

Next Post

پونچھ شہری ہلاکتیں، انصاف ضرور ہوگا: راج ناتھ کی لواحقین سے ملاقات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
پونچھ شہری ہلاکتیں، انصاف ضرور ہوگا: راج ناتھ کی لواحقین سے ملاقات

پونچھ شہری ہلاکتیں، انصاف ضرور ہوگا: راج ناتھ کی لواحقین سے ملاقات

پونچھ ملی ٹینٹ حملہ: تین فوجی اہلکار ہلاک، تین زخمی

پونچھ میں ساتویں روز بھی آپریشن جاری، انٹرنیٹ بند

شبانہ سردیوں میں اضافہ کے ساتھ گہری دھند جاری ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

شبانہ سردیوں میں اضافہ کے ساتھ گہری دھند جاری ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

بارہمولہ میں شخص کنویں میں گر گیا، ریسکیو آپریشن جاری

بارہمولہ میں شخص کنویں میں گر گیا، ریسکیو آپریشن جاری

کولگام میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا، ممنوعہ مادہ برآمد

کولگام میں پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا، ممنوعہ مادہ برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »